Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسلاموفوبیا کی قانونی تعریف ضروری، برطانوی کمیونٹیز کی اکثریت امن پسند ہے، لارڈ واجد، افضل خان، طارق وزیر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسلاموفوبیا کی قانونی تعریف ضروری، برطانوی کمیونٹیز کی اکثریت امن پسند ہے، لارڈ واجد، افضل خان، طارق وزیر

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر: برٹش مسلم ہیریٹیج سنٹر مانچسٹر کے زیر اہتمام سالانہ گالا ڈنر کا اہتمام کیاگیاجس میں منسٹر آف ہاؤسنگ ، کمیونٹیز لارڈ واجد خان،ممبر پارلیمنٹ افضل خان، قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر،رکن قومی اسمبلی پاکستان اعجاز الحق، ڈاکٹر عبدالحفیظ، فادر پال فلیچر، انیل مسرت، ہارون کٹھانہ برٹش مسلم سینٹر کے چیئرمین ناصر محمود ، برٹش مسلم ہیریٹیج کی جنرل سیکرٹری زہرہ محمد سمیت مختلف کمیونٹیز کے افراد نے شرکت کی ۔

تقریب میں مختلف کمیونٹیز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے منسٹر آف ہاؤسنگ کمیونٹیز لارڈ واجد خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں 70فیصد دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے خلاف واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں اپنے اسلامو فوبیا پر کام کرنے کی ضرورت ہے جب تک اسلامو فوبیا کی تعریف ممکن نہیں، اس وقت تک اسلامو فوبیا پر قابو نہیں پایا جا سکتا، اس طرح کے پروگرامز سے مختلف کمیونٹیز کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور آپس میں ہم آہنگی بڑھتی ہے۔

ممبر پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ یہ اسلامو فوبیا سے آگاہی کا ماہ ہے ٹوری حکومت نے اس پر کوئی کام نہیں کیا ، اب ہماری پوری کوشش ہے کہ اسلامو فوبیا پر قابوپایا جا سکے۔ اس ہفتے پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ مسلسل یہ سلسلہ بڑھ رہا ہے ، بہت سارے ایم پیزنے اس کو سپورٹ کیا ہے کہ اسلامو فوبیا کی قانونی طور پر تعریف ہونا بہت ضروری ہے۔

قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر کا کہنا تھا کہ مختلف کمیونٹیز اور مذاہب کے ماننے والے لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ برطانیہ میں اکثریت امن پسند اور ہم خیال ہیں، پاکستانی کمیونٹی کئی دہائیوں سے برطانیہ میں آباد ہے اور وہ برطانیہ کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ناصر محمود کا کہنا تھا کہ تقریب کا مقصد دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف مظاہروں کے بعد مسلمانوں کا تشخص خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف مذاہب کے ماننے والے ایسے افراد جو بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتے ہیں اور اس کازکیلئے کا م کرنا چاہتے ہوں ان کے درمیان روابط کو فروغ دیا جانا چاہئے تمام مذاہب میں بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو مشترک ہیں جیسا کہ نیکی کرنا ‘ مظلوم اور ضرورت مند کی مدد کرنا، سچ بولنا، انصاف کی فراہمی ان مشترکات کو فروغ دیا جائے تو دنیا حقیقی معنوں میں ہی جنت بن سکتی ہے تمام مذاہب کے ماننے والے اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کے علاوہ دیگر مذاہب کے جاننے والوں کا بھی احترام کریں۔

ٹرسٹی وسابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن کا کہنا تھا کہ یہ ماہ اسلاموفوبیا کی آگاہی کے حوالے سے منایا جا رہا ہے۔ شرکاء نے کہا کہ BMHC مسلمانوں کا اثاثہ ہے ۔ڈنر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعلیٰ کارکردگی پر انعامات دیئے گئے۔ کمیونٹی افراد نے فیتھ منسٹر لارڈ واجد خان کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے تقریب کے آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کی ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
light rain
32° _ 32°
39%
2 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برطانیہ میں پاکستانی بہو سے نامناسب سلوک کرنے پر شوہر سمیت سسرالیوں کو قید کی سزائیں

15 فروری, 2024

سعودی عرب میں رواں برس 21 پاکستانیوں کے سرقلم

19 نومبر, 2024

بلجیم میں انتخابات، پاکستان نژاد امیدوار ڈاکٹر منظور ظہور اور شازیہ منظور کی بھرپور حمایت کا اعلان

4 جون, 2024

اوسلو میں ’’پاکستان ٹیک سمٹ‘‘ کا انعقاد، پاکستانی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی ماہرین کی شرکت

2 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں