Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: ضلع جہلم کے تینوں شہروں میں ماڈل بازار عوام کو جدید سہولیات فراہم کریں گے، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: ضلع جہلم کے تینوں شہروں میں ماڈل بازار عوام کو جدید سہولیات فراہم کریں گے، بلال اظہر کیانی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "رکاوٹوں سے پاک اور خوبصورت بازار” منصوبے کے تحت 10 کروڑ 92 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سوہاوہ ماڈل بازار کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاح کے بعد وزیر مملکت نے ماڈل بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پیدل چلنے والوں کے لیے تعمیر کیے گئے واک ویز، جدید سٹریٹ لائٹس، سیوریج سسٹم، نکاسیٔ آب اور دیگر ترقیاتی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبے کے معیار اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع جہلم کے تینوں شہروں جہلم، دینہ اور سوہاوہ میں جدید ماڈل بازار قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ دینہ اور جہلم میں زیر تعمیر ماڈل بازاروں کے منصوبے بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

بعد ازاں وزیر مملکت نے میونسپل کمیٹی ہال سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کھلی کچہری کے دوران بلال اظہر کیانی نے چھ گھنٹے سے زائد وقت تک شہریوں کے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست سنیں اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ان کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور سرکاری اداروں کو عوام کی خدمت کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے شہریوں کی شکایات کے ازالے اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
light rain
28° _ 28°
70%
4 km/h
بدھ
30 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
27 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

طلبہ صرف 2 ہزار میں ذاتی ای بائیک حاصل کریں!
21 جولائی, 2026
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم
21 جولائی, 2026
جہلم:‌کپاس، تل اور دھان کی فصلیں بیماریوں کی لپیٹ میں، کسانوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا
21 جولائی, 2026
جہلم: عورت کی عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، منشیات برآمد
21 جولائی, 2026
پیپلزپارٹی اپوزیشن والی تقریریں کرکے آزاد کشمیر میں اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی کررہی ہے، بلال اظہر کیانی
21 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ و کمبنگ آپریشنز جاری

12 اپریل, 2026

ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم اشفاق احمد رانا کی ڈومیلی میں کھلی کچہری

23 اپریل, 2024

سالانہ کروڑوں کمانے والی بیوٹی کلینکس کی بڑی تعداد ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف

23 نومبر, 2025

کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف شکنجہ تیار، والدین پر فوجداری مقدمات کا فیصلہ، جرمانہ بڑھانے کی منظوری

28 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں