حلقہ پی پی 26 سے آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

پنڈدادنخان: جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 26 سے آزاد امیدوار بیرسٹر چوہدری محمد تیمور نواز جٹ نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا، عوام نے انہیں زبردست رسپانس دیا۔

علاقہ کے عوام نے اعلی تعلیم یافتہ اور نوجوان قیادت کو بطور امیدوار برائے ایم پی اے کو سامنے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور عوام نے کھلے دل سے انہیں ووٹ دے کر کامیاب کرنے کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر چوہدری محمد تیمور نواز جٹ نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ جس طرح آپ لوگ خلوص کے ساتھ پیش آرہے ہیں اور میرا ساتھ دینے کا وعدہ کر رہے ہیں انشاءاللہ میں بھی آپ کے خلوص کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کے نوجوانوں نے جو محبت دی ہے وہ قابل رشک ہے، حکومت میں آ کر نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دوں گا، بس آپ نے 8 جنوری کو مور کا نشان یاد رکھنا ہے اور مہریں مور پر لگانی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button