Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 اعشاریہ 3 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پنجاب بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی اور پانچ بہترین اضلاع میں جگہ بنا لی۔

یہ کامیابی ضلع بھر میں نوجوانوں کی کھیلوں میں بھرپور شرکت، موثر آگاہی اور رجسٹریشن کے عمل کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دی گئی ہے۔

اس نمایاں کامیابی میں مشیرِ صحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی، وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، حمزہ اظہر کیانی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد طارق گجر سمیت متعلقہ افسران، تعلیمی اداروں اور کھیلوں سے وابستہ ٹیموں کی محنت، رہنمائی اور مربوط کاوشوں نے اہم کردار ادا کیا۔

ضلع بھر میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے منسلک کرنے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں نے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ رجسٹریشن مہم کو آگے بڑھایا۔ تعلیمی اداروں اور کھیلوں سے وابستہ ٹیموں کی جانب سے نوجوانوں کو رجسٹریشن کے عمل میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے، جس کے نتیجے میں ضلع جہلم نے رجسٹریشن کے اعتبار سے پنجاب کے نمایاں اضلاع میں اپنی جگہ بنائی۔

پنجاب بھر میں پانچویں پوزیشن کا حصول ضلع جہلم کے نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی، صلاحیت اور بھرپور شرکت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔ اس کامیابی سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کو بھی تقویت ملی ہے۔

متعلقہ حکام اور اداروں کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
broken clouds
22° _ 22°
63%
1 km/h
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
30 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین رخصت پر بیرون ملک روانہ، عائشہ شفقت اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان تعینات

23 مارچ, 2026

پنڈدادنخان: کانسٹیبل محمد رمضان شہید کی اکتیسویں برسی پر پولیس افسران کی حاضری، سلامی اور دعائیہ تقریب

28 اپریل, 2025

اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام فوری بند کرے۔ سید خلیل حسین کاظمی

24 اکتوبر, 2023

جہلم میں رکشہ ڈرائیور کا قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم 13 سالہ بچے پر تشدد

1 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں