جہلم: سوئی گیس کی عدم دستیابی شہر سمیت ضلع بھر میں سوختہ لکڑی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرد ہوتے ہی سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث ایندھن کی ضروریات بڑھنے لگیں ہیں لیکن سوختہ لکڑیوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ سردی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر، لکڑی ہر گھر کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے، مگر بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کے لیے اسے بھی نا قابل خرید بنا دیاگیا ہے۔
شہریوں کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ سوختہ لکڑی کی قیمتوں میں اضافے سے متوسط اور غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ سردی میں بچوں اور بزرگوں کے کمروں کو گرم رکھنے کے لیے لکڑی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب حکومتی سطح پر ریلیف فراہم کرنے کے آئے روز وعدے کیے جا رہے ہیں، مگر زمینی حقائق اس کے مکمل برعکس ہیں۔
ضلع بھر کی عوام نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ سردیوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔


