پاکستان میں آئے روز ہم وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں، پروٹوکول اور سیکیورٹی کے نام پرحکومتی وسائل استعمال کرتے ہوئے سالانہ اربوں روپے لُٹا دیے جاتے ہیں، عوام کی جانب سے اس پر شدید ردِ عمل بھی دیکھنے کو ملتا ہے کہ ایک طرف ہم اہنے اخراجات پورے کرنے کے لیے دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں، مہنگائی کی لہرعروج پر ہے اور دوسری طرف حکمران طبقے کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اپنے سسرالی گاؤں پنڈدادنخان کے علاقے سگھر پور کا دورہ
مزید جانیئے-: https://t.co/5kAw6U0T4I pic.twitter.com/X4P5mcFTUE
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) November 2, 2023
ایسی ہی پروٹوکول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سگھر پور کے قبرستان میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ریڈ کارپٹ پر چلتے آ رہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ آخر قبرستان میں ریڈ کارپٹ کیوں بچھایا گیا؟
سعدیہ مظہر نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ محسن نقوی نے اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ پڑھنا تھی اس لیے قبرستان میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تاکہ مردے بھی امپریس ہو جائیں۔
کیونکہ محسن نقوی صاحب نے اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ پڑھی تھی تو اس لیے قبرستان میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تاکہ مردے بھی امپریس ہو جائیں pic.twitter.com/4359FQSGye
— Saddia Mazhar|سعدیہ مظہر (@SaddiaMazhar) November 3, 2023
اسرار احمد راجپوت نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس پر صحافی آپ سے سوال کریں اور پھر آپ پنجاب ہاؤس میں انتظامیہ سے پوچھیں گے کہ یہ کون ہیں جو اس طرح کے سوالات کرتے ہیں۔
@MohsinnaqviC42 اس پر آپ سے @Tahirnaser ضرور سوال کرے گا اور پھر آپ پنجاب ہاؤس میں انتظامیہ سے پوچھیں گے یہ کون ہے جو اس طرح کے سوالات کرتا https://t.co/jzKg6VzE2V
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) November 3, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ قبرستان میں ریڈ اور گولڈ کارپٹ بچھایا گیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نے سرکاری خرچ اور پروٹوکول میں اپنے سسر کی قبر پر پھول چڑھائے۔
قبرستان میں ریڈ اور گولڈ کارپٹ بچھ گیا ۔
نگہران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سرکاری خرچ اور پروٹوکول میں اپنے سسر ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی قبر پر پھول چڑھائے ۔ pic.twitter.com/eRU5dL8jqb
— Shaibi Malik (@ShaibiMalik0) November 3, 2023
. It is Pakistan Ashrifia which bankcrupted Pakistan economy . Mohsin Naqvi did not realise this is place where he will be turn in to dust and dirt one day .