Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ میں آوارہ گردی کرنے والے 7 افراد گرفتار، موبائل چور بھی دھر لیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ میں آوارہ گردی کرنے والے 7 افراد گرفتار، موبائل چور بھی دھر لیا گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آوارہ گردی کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ موبائل چور بھی دھر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ سوہاوہ پولیس نے دو اہم کارروائیوں میں آوارہ گردی میں ملوث سات افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ چوری شدہ موبائل فونز اپنے قبضے میں رکھنے والے ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے آوارہ گردی کرنے والے سات ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد عوامی مقامات پر بغیر کسی معقول وجہ کے مشتبہ سرگرمیوں میں مصروف تھے، جس پر انہیں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوامی مقامات پر ہلڑ بازی، آوارہ گردی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایک دوسری اہم کارروائی میں تھانہ سوہاوہ پولیس نے چوری شدہ موبائل فونز اپنے قبضے میں رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 9 عدد موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ چوری شدہ ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ موبائل فونز کی ملکیت اور دیگر متعلقہ معاملات کی جانچ کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ڈی پی او جہلم نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس متحرک ہے اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

5 دسمبر, 2024

دینہ میں اسپائر کالج انتظامیہ کی جانب سے عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام

16 مارچ, 2026

اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نادیہ پروین کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

11 فروری, 2026

جہلم میں مہنگائی کا طوفان؛ بجلی، گیس اور پٹرول کے بڑھتے اخراجات نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں

4 جولائی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں