Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کیپٹن حسنین اختر شہید؛ جرات و بہادری کی داستان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کیپٹن حسنین اختر شہید؛ جرات و بہادری کی داستان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

24 سالہ کیپٹن حسنین اختر شہید کا تعلق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان سے تھا۔ ان کے والد اختر محمود پاک فوج میں حوالدار کے عہدے پر فائز رہے۔

کیپٹن حسنین اختر نے چار سال قبل پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کی اور 20 مارچ 2025 کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید کیپٹن نے اس سے قبل بھی دہشت گردوں کے خلاف مختلف آپریشنز میں جرات و بہادری کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ہمیشہ “لیڈنگ فرام دی فرنٹ” کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی قیادت کی۔

27 دسمبر 2024 کو کیپٹن حسنین اختر نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بغیر فائر کیے 12 بچوں کی جان بچائی۔ اس کارروائی کے دوران تین اطراف سے 35 سے 40 دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم انہوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 مئی 2024 کو ٹانک کے علاقے بابر ملا خیل میں ہونے والے ایک آپریشن میں کیپٹن حسنین اختر نے انتہائی مطلوب دہشت گرد عباس بٹنی کو ہلاک کیا جب کہ اس کارروائی میں 12 مزید دہشت گرد بھی مارے گئے۔

نومبر 2024 میں ایک اور آپریشن کے دوران کیپٹن حسنین اختر کا سامنا ایک خطرناک دہشت گرد سے ہوا۔ دو بدو لڑائی میں ان کا بازو فریکچر ہوگیا مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دہشت گرد کو موقع پر ہی جہنم واصل کردیا۔

30 اور 31 جنوری 2025 کو ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہونے والے ایک اور اہم آپریشن میں کیپٹن حسنین اختر نے دہشت گرد احمد الیاس عرف بدر الدین کو ہلاک کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد افغان طالبان کے تربیتی مرکز سے تربیت یافتہ تھا اور فتنتہ الخوارج میں شامل ہوگیا تھا۔

کیپٹن حسنین اختر نے جرات، بہادری اور بے مثال قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی اور امر ہوگئے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
43%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، دو ملزمان ہیروئن اور شراب سمیت گرفتار

26 دسمبر, 2024

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، سال 2019 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار

13 جون, 2026

ضلع جہلم کے 13 بنیادی مراکز صحت ڈاکٹروں سے محروم

4 جنوری, 2025

موسم سرد ہوتے ہی جہلم میں خشک میوہ جات فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی

2 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں