Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: روہتاس روڈ پر ڈمپرز، ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت ہیوی ٹریفک نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: روہتاس روڈ پر ڈمپرز، ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت ہیوی ٹریفک نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر دیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: روہتاس روڈ پر ڈمپر ز، ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت ہیوی ٹریفک نے علاقہ مکینوں کا جینا حرام کر دیا،بھاری گاڑیوں کی زد میں آ کر متعدد شہری اور بچے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں ۔ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں روہتاس روڈ پر گنجان آبادی کے درمیان سے گزرنے والے تیز رفتار ڈمپروں نے اہل علاقہ کا سکون غارت کر کے رکھ دیا ہے، نئی تعمیر ہونے والی سٹرک پر سے گزرنے والی بھاری گاڑیوں کے باعث حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔

نصف درجن سے زائد افراد جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں ڈمپروں ، ٹریکٹروں ،ٹرالیوں کی زد میں آ کر جان کی بازیاں ہار چکے ہیں، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متعددمرتبہ روہتاس روڈ پر ہیوی ٹریفک کے چلنے پرپابندی عائد کی گئی لیکن اس پر عمل درآمد آج تک نہیں ہو سکا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملوٹ میں قائم کریش مشینوں سے آنے والے ڈمپروں کیلئے متبادل سڑک موجود ہونے کے باوجود ڈمپرز ڈرائیورزشارٹ کٹ کے چکر میں اسی سٹرک کو استعمال کرتے ہیں دوسری جانب روہتاس روڈ کے شروع ہوتے ہی درجنوں چنگ چی رکشوں کے ڈرائیورز سڑک کے عین وسط میں رکشے کھڑے کرکے جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافروں کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کیوجہ سے اکثر و بیشتر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن چکا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کوئی اہلکار روہتاس روڈ پر موجود نہیں ہوتا جس کی وجہ سے چنگ چی رکشہ ڈرائیوں نے روہتاس روڈ پر جنگل کا قانون نافذ کر رکھاہے ۔ اگر کوئی چھوٹی یا بڑی گاڑی میں سوار مسافر رکشہ ڈرائیوروں کو راستہ کھولنے کی بابت کہے تو رکشہ ڈرائیورز گندی گالیاں اور ہاتھا پائی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر راولپنڈی ، ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ روہتاس روڈ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر سختی سے پابندی عائد کی جائے اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کو سڑک کے وسط میں رکشے کھڑے کرنے پر سختی سے پابندی عائد کی جائے ۔تاکہ چھوٹی گاڑیوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: پہلوان محمد احسان شیر کیانی کی جانب سے جشنِ بڑاگواہ میلہ کی کامیابی پر ’عید ملن پارٹی‘ کا انعقاد

30 مارچ, 2026

جہلم: پی ٹی آئی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، عمران خان جلد رہا ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر

12 جولائی, 2025

سی ڈی 70 اور 125 کی حالیہ قیمتیں سامنے آگئیں

6 جون, 2024

مہر فیاض کو حلقہ پی پی 24 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

8 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں