جہلم شہر اور گردونواح میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کا سلسلہ بند نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب میں سموگ میں کمی لانے کے لیے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ریلوے کالونی مین بازار میں سینٹری ورکر کوڑا کرکٹ فلتھ ڈپووں میں منتقل کرنے کی بجائے کوڑا کرکٹ کواگ لگادی جاتی ہے اور آگ سے نکلنے والے دھوئیں سے زہریلے جراثیم ہوا میں پھیل جاتے ہیں۔
ہالانکہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا سنگین جرم ہے لیکن میونسپل کیٹی کے شعبہ سینی ٹیشن کاعملہ خود اس کام میں ملوث ہے۔ صفائی کے بعد کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے اسے آگ لگا دی جاتی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی میں اضافے میں ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی مجرمانہ غفلت مختلف جگہوں پر کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دی جاتی ہے۔
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔


