جہلم جیل میں قیدی سے ملاقات کیلئے آنے والے شخص کے پرس سے چرس برآمد، جیل حکام نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سوہاوہ کے علاقہ دیال کا رہائشی شاہد محمود ولد محمد شفیق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں سول ڈگری کے کیس کے قیدی سے ملاقات کیلئے جیل میں آیا تو مین گیٹ پر جسمانی تلاشی کے دوران شاہد محمود کے پرس سے چرس برآمد ہوئی جس پر جیل حکام نےملاقاتی کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم نے تھانہ سول لائن جہلم کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔
اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم حسن مجتبیٰ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں آنے والے تمام ملاقاتیوں کی مکمل تلاشی لی جاتی ہے، جیل میں تمام قیدیوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات بلاتفریق مہیا کی جارہی ہے۔


