Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری، ریونیو امور متاثر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری، ریونیو امور متاثر

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 مئی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم سمیت پنجاب بھر میں ریونیو فیلڈ اسٹاف اور پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے، جس کے باعث ریونیو دفاتر میں کام شدید متاثر ہو گیا ہے اور عوام کو مختلف امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پٹواری و قانونگو تنظیموں کے رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ جب تک 2015 میں منظور شدہ سمری پر اس کی اصل روح کے مطابق مکمل عملدرآمد نہیں کیا جاتا، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔

ہڑتال کے باعث زمینوں کے انتقالات، ڈومیسائل کی تصدیق، فردات اور دیگر ریونیو معاملات مکمل طور پر متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ دفاتر میں سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ریونیو فیلڈ اسٹاف کا کہنا ہے کہ حکومت کے اہم منصوبے، جن میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، ڈیجیٹل گرداوری، گندم خریداری مہم اور ٹیکس اہداف کی وصولی شامل ہیں، ان تمام کا بوجھ فیلڈ اسٹاف اپنے کندھوں پر اٹھاتا ہے، مگر اس کے باوجود انہیں بنیادی سہولیات اور مراعات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

مظاہرین کے مطابق 2015 میں پنجاب حکومت کی جانب سے منظور شدہ سمری کے تحت پٹواریوں کے لیے گریڈ 11 اور قانونگوؤں کے لیے گریڈ 14 کا نوٹیفکیشن تو جاری کر دیا گیا تھا، تاہم اس کے ساتھ منسلک الاؤنسز اور دیگر سروس بینیفٹس تاحال نافذ نہیں کیے گئے۔

ریونیو ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جدید تقاضوں کے مطابق لیپ ٹاپ، اسٹیشنری اور سفری اخراجات (TA/DA) فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی جیب سے سرکاری امور چلانے پر مجبور نہ ہوں۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پٹواری سے نائب تحصیلدار تک پروموشن چینل کو مزید شفاف، واضح اور تیز بنایا جائے۔

انجمن پٹواریاں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انہیں احتجاج کا شوق نہیں، لیکن جب جائز حقوق اور حکومتی وعدے پورے نہ کیے جائیں تو احتجاج ان کا آئینی حق بن جاتا ہے۔

انہوں نے ممبر بورڈ آف ریونیو لاہور اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 2015 کی منظور شدہ سمری پر فوری عملدرآمد کیا جائے تاکہ ہڑتال ختم ہو اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی میں ہاتھ والے پنکھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ، شہری پریشان

3 مئی, 2026

عوامی مقامات اور بلند و بالا عمارتوں میں حفاظتی اقدامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

17 دسمبر, 2025

جہلم: یومِ شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مجاہد ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام روحانی نشست کا انعقاد

13 مارچ, 2026

ضلع جہلم کے تمام اسکول و کالجز میں فوری چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

12 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں