اوسلو: سفارت خانہ پاکستان ناروے کے زیراہتمام پاکستان، ناروے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
قوالی نائب میں ناروے کے ایم ایف اے اور دیگر وزارتوں،محکموں کے حکام، سفارت کاروں، سیاست دانوں،تاجروں، این جی اوز کے نمائندوں، تھنک ٹینکس، میڈیا اور پاکستانی کمیونٹی کے افرادسمیت ناروے کے سابق وزیر اعظم شیل میگنے بونڈوک نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پرپاکستان کےمشہور ثقافتی قوال عبداللہ نیازی اورہمنوا نے قوالیاں پیش کیں، سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے پاکستان ،ناروے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ میں آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
& prominent members of 🇵🇰community attended the event. Former Prime Minister of 🇳🇴Mr. Kjell Magne Bondevik also especially graced the occasion. Famous cultural troupe from 🇵🇰, Mr. Abdullah Niazi and Group performed qawwali. The audience highly commended their performance. (2/3) pic.twitter.com/Ibqjue3FGe
— Pakistan Embassy Norway (@PakinNorway) November 8, 2023
اس موقع پرانہوں نے پاکستان اور ناروے کے درمیان 1948 سے موجود دوستانہ تعلقات کوسراہا اور ان تعلقات کو مستحکم کرنے میں ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
قوالی نائٹ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سارا ملک، ویلفیئر کمیونٹی قونصلر آصف حمید، چیئرمین 14 اگست کمیٹی عامر جاویدشیخ، چیف آرگنائزر پاک، ناروے فورم چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، چوہدری ناصر شفیق، اسٹاف آفیسر ایمبیسی آف پاکستان چوہدری وسیم شہزاد، طلعت محمود بٹ، راجہ اقبال،اختر چوہدری ،انٹرنیشنل ہیلتھ اینڈ سوشل گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طیب چوہدری، شیخ طارق، پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز اور دیگر نے شرکت کی۔