Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امجد ملک کی وائس چیئرمین او پی سی پنجاب تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں، رہنما ن لیگ اوورسیز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امجد ملک کی وائس چیئرمین او پی سی پنجاب تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں، رہنما ن لیگ اوورسیز

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مانچسٹر: وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس میاں حنیف، سرپرست اعلیٰ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس طلعت چوہان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی، صدر یوتھ لیگ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس خان اصغر، جنرل سیکرٹری رانا محمود خان نے ملاقات کی۔

فرانس کی ٹیم نے وائس چیئر پرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا، جس میں دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کی اور بیرسٹر امجد ملک کو مبارکباد دی، صدر مسلم لیگ ن میاں محمد حنیف نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور اسے انتہائی خوش آئند فیصلہ قرار دیا۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم مریم نواز شریف، اسحٰق ڈار، میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اوورسیز کمیشن کا سربراہ ان میں سے چنا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک ہمارا ٓ بھائی ہے۔

مسلم لیگ ن ترکیہ کے صدر نے کہا کہ وہ بیماری کے باوجود بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہنے آئے ہیں۔ صدر یوتھ ونگ فرانس خان اصغر خان اور سیکرٹری جنرل رانا محمود خان نے بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کو اپنی اور ان کے دفتر کو اپنا دفتر قرار دیا۔ رانا لیاقت علی صدر مسلم لیگ جرمنی نے قائد مسلم لیگ ن کے اس فیصلے کو دور اندیشی پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اس کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔

ہورائزن ٹیم کے رانا خالد نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک نے سب لیگیوں سے تعلقات اس طرح استوار کئے ہیں کہ ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ بیرسٹر امجد ملک ان کے ساتھ زیادہ قریب ہیں۔ شمائلہ رانا ایم این اے نے بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی کو اوورسیز کیلئے مثبت قرار دیا اور کہا کہ جس طرح ان کے لئے اوورسیز میں آواز اٹھی وہ ایک سگنل تھا کہ اوورسیز کو ان کا حق ملنا چاہئے۔

بیرسٹر امجد ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے سفیر ہیں، تارکین وطن کی اہمیت اور مشاورتی عمل میں ڈسٹرکٹ، ایڈوائزری کونسل کے ذریعے شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانیز ہمارا سرمایہ ہیں تارکین وطن25 بلین ڈالرسے زائد کی ترسیل کے ذریعے ملک کی خدمت کرتے ہیں، انہیں ضلعی کمیٹیوں اور ایڈوائزریز کے ذریعے نہ صرف مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے گا بلکہ پورا عزت و احترام دیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں ان کی شکایات کے ازالے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں گی۔

سرپرست اعلیٰ طلعت چوہان نے تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مزار داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے امام علامہ رمضان سیالوی نے دعائے خیر کرائی۔ بیرسٹر امجد ملک نے تمام میزبان ٹیم کو اعزازی شیلڈ دیں اور گزشتہ ادوار میں آواز حق بلند کرنے پر10 رول ماڈل شخصیات میں فرانس کا نشان تقسیم کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
37%
2 km/h
پیر
28 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بولٹن میں جشن میلاد النبیؐ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، دکانوں اور مکانوں کو بھی سجا دیا گیا

13 ستمبر, 2024

آسٹریلیا نے چاقو حملے سے جاں بحق پاکستانی گارڈ کو قومی ہیرو قرار دے دیا

25 اپریل, 2024

برٹش پاکستانی فیملی کیساتھ فراڈ کے ملزمان کو 96 سال قید اور 5 اعشاریہ 8 ملین روپے جرمانہ کی سزا

21 جون, 2024

فیس بک رومانس؛ پاکستانی نوجوان شادی کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گیا

24 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں