جہلم میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، وکٹوں اور بلےکے وار کر کے 13 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا گیا، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے محلہ اسلامیہ سکول میں کرکٹ کھیلنے کے دوران گراؤنڈ میں بچوں کی لڑائی ہوئی جس پر بڑے بھی کود پڑے، ملزمان نے 13 سالہ شاہد جمال ولد جمال کو وکٹیں اور بلا سر پر مار کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 13 سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مقدمہ درج کر کے جلد ملزمان گرفتار کر لیں گے۔
ذرائع کے مطابق مقتول اور ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور کچھ عرصہ قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔
واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ pic.twitter.com/ZbO67U77ex
— JHELUM POLICE OFFICIAL (@police_jhelum) December 28, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سول لائینز کے علاقہ محلہ اسلامیہ سکول میں 13 سالہ لڑکے کے قتل ہونے کے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے خود جائے وقوعہ اور اسپتال پہنچ گئے۔
ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سول لائینز کو ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔


