جہلم: سرکاری پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشیوں کا راج، سرکاری حساس دستاویزات منشیوں کے حوالے، ریکارڈ میں رد و بدل کا خدشہ، شہری شدید ذہنی اضطراب کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں پٹواری بادشاہوں نے معزز عدالتوں کے احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا، معزز عدالت نے پرائیویٹ منشیوں کو پٹوار خانوں میں نہ رکھنے کے واضح احکامات جاری کررکھے ہیں۔
اس کے باوجود محکمہ مال ضلع جہلم کے افسران نے ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشیوں کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے جو سارا دن پٹواریوں کے لئے مال پانی جمع کرتے ہیں اور شام ہوتے ہی پٹوار خانوں میں کارروبار شروع ہو جاتا ہے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب سے نوٹس لینے اور سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ افراد کے حوالے کرنے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔


