Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برائی کو ہاتھ سے روکنا ایمان کا اعلی درجہ ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برائی کو ہاتھ سے روکنا ایمان کا اعلی درجہ ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ اللہ کریم قرآن کریم میں فرما رہے ہیں کہ تم میں ایک جماعت ایسی ہونی چاہیے جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے روکے اس کے لیے بھی خلوص اولین شرط اور دوسروں کی اصلاح مقصود ہو۔اپنی ذات کی بڑائی منوانا نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لیے اس حکم پر عمل کیا جائے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بندہ خود باعمل ہو اور جو وہ کہہ رہا ہے اس پر یقین ہو اس سے وہ قوت عطا ہوتی ہے کہ کسی کو جرات نہیں ہوتی کہ کوئی خواہ مخواہ اعتراض کرسکے۔دعوت حق کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہو۔برائی کو ہاتھ سے روکنا ایمان کا اعلی درجہ ہے۔جس نے اسلام قبول کر لیا وہ پابندہے کہ حکم الٰہی کے مطابق زندگی بسر کرے۔

انہوں نے کہا کہ دین پر عمل کرانے کے لیے قوت نافذہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور یہ اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ جیسے بے نمازی کے لیے حکم ہے کہ اسے سزا دی جائے اگر کوئی بے نمازی فوت ہو جائے تو اس کا نماز جنازہ بھی نہ پڑھا جائے ان قوانین پر عمل درآمد کرانا حکومت وقت کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ یاد رکھیں یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کوئی فرد واحد یا جماعت اگر ایسا کرے گی تو انتشار پیدا ہوگا ۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ دعوت و تبلیغ میں اگر خلوص ہو اور مقصد حق ہو تو کوئی بھی آپ کی مخالفت نہیں کرے گا لیکن جب مقصد ذاتی خواہش بن جائے پھر فساد پیدا ہوگا۔دین میں سختی نہیں ہے اس سے مراد یہ ہے کہ آپ کسی کو زبردستی کلمہ نہیں پڑھا سکتے اس کی دین اجازت نہیں دیتا کہ کسی کو زوربازو دین میں داخل کیا جائے لیکن جب کوئی اسلام قبول کر لیتا ہے پھر لازم ہے کہ دین پر عمل بھی کرے اس کے لیے اس پر سختی کی جا سکتی ہے۔اللہ کریم دین کے نام پر ہونے والے فسادات سے ہماری حفاظت فرمائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم نے جو جس کی ذمہ داری لگائی ہے اگر سب اپنی ذمہ داریوں سے روگردانی کریں گے پھر مصیبت اور پریشانیاں اور عذاب آئیں گے۔کامیابی وہ ہے جو دنیا و آخرت میں نصیب ہو اسے کلی کامیابی کہا جائے گا۔یہ دنیا چند روزہ ہے ایک دن آنے والا ہے جب رشتوں کی بھی پرواہ نہیں ہوگی ہر ایک کو اپنی پڑی ہوگی آج وقت ہے اس دن کی تیاری کی جائے اور اپنی زندگی کو اللہ کے حکم کے مطابق ڈھال لیا جائے۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
40%
1 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
36 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم

30 جون, 2024

جہلم: شہریوں کو سہولت فراہم کرنا نمبرداروں کی اولین ذمہ داری ہے، حسن احسن

16 جنوری, 2025

پی ٹی اے نے ایک بار پھر ملک میں سوشل میڈیا بندش کا عندیہ دے دیا

4 جنوری, 2025

جہلم میں روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ

16 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں