سوہاوہ میں جی ٹی روڈ کے قریب نوجوان کی درخت سے پھندا لگی لاش برآمد، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں اختر ہوٹل کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ واقعے کی اطلاع ایک شہری نے اس وقت دی جب اُس نے جی ٹی روڈ کے قریب درخت سے ایک شخص کی لاش لٹکی ہوئی دیکھی، جس پر اُس نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دی۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں جی ٹی روڈ کے قریب اہم واقعہ #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #viralvideos #foryoupagе ♬ original sound – Jhelum Updates
اطلاع ملتے ہی سوہاوہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی نوجوان کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے جو مانسہرہ کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہو سکیں، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولیس نے نوجوان کے لواحقین کو اطلاع دے دی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

