جہلم: سرکاری املاک کے کرایہ جات کو قانون کے مطابق طے کیا جائے گا اور کسی کو حکومتی بقایا جات کی عدم ادائیگی پر رعایت نہیں دی جائے گی۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دوکانوں کے کرایہ جات مارکیٹ سے بہت کم رکھے گئے ہیں اس کے باوجود کروڑوں کے بقایا جات ادا نہ کرنا قابل افسوس ہے ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور دوکانوں کی نیلامی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اجلاس میں بلدیہ جہلم اور ضلع کونسل کی پراپرٹی کے کرایہ جات، بقایا جات اور لیز ہولڈر ز کے متعلق بریفنگ دی گئی۔


