Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستانی عوام نے عمران خان کے بیانیہ کو ووٹ دیا، حاجی قربان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستانی عوام نے عمران خان کے بیانیہ کو ووٹ دیا، حاجی قربان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لوٹن: پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی بھاری اکثریت نے عمران خان کے بیانیہ کو ووٹ دیا، اقتدار اب پی ٹی آئی کا حق ہے۔

یہ بات پی ٹی آئی کے ممبر حاجی چوہدری محمد قربان نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری دنیا کی تاریخ میں ایک یادگار دن ہے، بین الاقوامی میڈیا، عالمی برادری اور مہذب دنیا سب یک زبان ہیں کہ الیکشن سے قبل ہر طرح کی دھاندلی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر ، ماورائے آئین اور قانون عمران خان کو سنائی گئی۔

حاجی قربان نے کہا کہ سزائوں کے باوجود پی ٹی آئی ہر طرف چھا گئی اور اس کے کارکنوں نے ووٹ کی طاقت سے حیران کن طور پر عمران خان کے بیانیہ پر مہر ثبت کر دی مگر انتخابات میں شکست فاش دیکھ کر الیکشن کے نتائج کو رکوا دیاگیا۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون بند کر ادیئے گئے اور نہایت تاخیر سے انتخابات کے نتائج جاری کرکے پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے بعض امیدواروں کو ہرایا گیا، اس کے باوجود اس جماعت سے متعلق کامیاب آزاد امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے مگر اس جماعت کو بدستور حکومت کی تشکیل کے عمل سے باہر رکھنے کی سازشوں کا جال بُنا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے ذمہ داران نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ایسا عمل پاکستان کیلئے ہر گز سود مند نہیں، دنیا بھر میں مسلمہ جمہوری اصول ہے کہ اقتدار اکثریتی جماعت کو سپرد کر دیا جاتا ہے مگر پاکستان کے اندر الٹ صورتحال ہے جس کےباعث سخت خدشات ہیں کہ ملک کو شدید نقصان پہنچے گا ۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا پُرزور مطالبہ ہے کہ اقتدار بلاتاخیر پی ٹی آئی کے سپرد کیا جائے ، عمران خان اور پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، وزارت عظمی اب تحریک انصاف کا حق ہے، عوام نے ووٹ کی طاقت کے ذریعے عمران خان کے منشور کو عزت دی ہے ، عمران خان ملک کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

حاجی قربان نے کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ رائے دہندگان نے جن میں بھاری تعداد خواتین اور نوجوانوں کی ہے، نے عمران خان کی حمایت میں ووٹ ڈالے ، خواتین اور نوجوانوں کی آواز کو دبانا کوئی بھی ہوشمند ریاست برداشت نہیں کر سکتی ،عوام کی قابل ذکر تعداد نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا ہے، اب انہیں رہا کرنے اور وزارت عظمی دینے میں مزید رکاوٹ نہ ڈالی جائے، یہی ملک کے لیے بہتر ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

الیکشن 2024: مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع جہلم کا مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان

2 فروری, 2024

حکومت پاکستان نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی

18 اپریل, 2024

نوعمر لڑکیوں کے ’گھناؤنے استحصال‘ پر برطانوی گرومنگ گینگ کو سزائیں

1 نومبر, 2023

حاجی محمد یونس عمرہ سے واپسی پر قاہرہ میں وفات پا گئے

4 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں