Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پی ٹی آئی چھوڑی ہی نہیں تو اس میں واپس جانے کا کیا مطلب؟ فواد چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پی ٹی آئی چھوڑی ہی نہیں تو اس میں واپس جانے کا کیا مطلب؟ فواد چوہدری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی ہی نہیں تو اس میں واپس جانے کا کیا مطلب، میں اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔‘

نجی چینل کے ایک پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے جیل سے باہر آنا ہے تو انہیں کچھ قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔ ڈیل اور انگیجمنٹ میں فرق ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو انگیجمنٹ کی طرف جانا چاہیے، دینے لینے کے لیے بہت کچھ ہے کیونکہ ملک کے حالات کو معمول پر لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بھی ڈیل کرنے والے نہیں اور نہ ان کا ووٹر انہیں ڈیل کرنے دے گا، جذباتی کیسز کی وجہ سے ہی پاکستان کی سیاست خراب ہوئی ہے، ذاتی کیسز کا خاتمہ کریں تاکہ ملک کے حالات معمول کی طرف آئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو نہیں جائیں گی کیونکہ اس بات پر ججز کا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہئیں، اس پر ججز میں تقسیم ہے، ججز مان رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان لینے کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کی غلط تشریح کی سزا عوام یا جماعت کو کیوں مل رہی ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے کی غلط تشریح کی تو سزا بھی اسے ہی ملنی چاہیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوبارہ اٹھا لیا جاتا ہے اور تشدد کیا جاتا ہے، تو جو وہ کہیں گے وہی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات اور وقت بدل رہا ہے، اسی لیے لوگ بھی سامنے آرہے ہیں، ہم بندوقیں اٹھا کر پہاڑوں پر نہیں چڑھ سکتے، بیرون ملک نہیں جاسکتے، ہم تو منت ترلے والے لوگ ہیں، اسی سے کام چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ برداشت کرنے کی بھی ہر شخص کی ایک حد ہوتی ہے، دباؤ بھی ہر جگہ مختلف ہوتے ہیں، کسی پر تشدد تو کسی کی فیملی پر دباؤ ہوتا ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل برداشت نہیں کرسکیں گے، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پی ٹی آئی ٹوٹ جائے گی، جواب 8 فروری کو مل گیا۔

انہوں نے کہا تیسرا خیال یہ بھی تھا کہ عرب دنیا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے نفرت کرتی ہے اور عرب دنیا ڈالر کا ڈھیر لگا دے گی لیکن وہ بھی نہیں ہوا، سارے خیالات بس خیالات ہی رہے، ایک بھی پورا نہیں ہوا، پاکستان کو معمول پر لانا ہے، وہ نہیں ہورہا، پوری سیاست ہی بانی پی ٹی آئی کے گرد گھوم رہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
53%
2 km/h
پیر
40 °C
منگل
39 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
35 °C
جمعہ
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مویشیوں کی خریداری سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم

3 جون, 2024

جہلم شہر اور گردو نواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، شہری خوف میں مبتلا ہونے لگے

12 اکتوبر, 2024

شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

13 نومبر, 2025

دینہ کے علاقہ نکودر میں نامعلوم چور سیل شدہ دوکان کا صفایا کر گئے

23 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں