Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: موسلا دھار بارش سے معمولاتِ زندگی متاثر، متعدد علاقوں میں پانی داخل، گاڑیاں اور پلیاں پانی میں بہہ گئیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: موسلا دھار بارش سے معمولاتِ زندگی متاثر، متعدد علاقوں میں پانی داخل، گاڑیاں اور پلیاں پانی میں بہہ گئیں

عامر کیانیچوہدری عابد محمود
عامر کیانی
چوہدری عابد محمود
20 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی شدید متاثر کر دیے۔ بارش کے باعث مختلف علاقوں میں برساتی نالوں اور نشیبی مقامات پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ کئی علاقوں میں بارشی پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لنگر پور روڈ پر ٹھٹھی گجراں گاؤں کے قریب تیز بارشی ریلے کے باعث دو گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایک گاڑی میں ایک شخص جبکہ دوسری میں دو افراد سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں افراد کو بحفاظت پانی سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

دوسری جانب جہلم کی تحصیل دینہ میں کالو وال روڈ پر واقع پلی بھی تیز بارشی ریلے کی زد میں آکر بہہ گئی، جس کے باعث متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ متاثر ہوا۔

ادھر بڑل سمال ڈیم کا سپیل وے اوور فلو ہونے سے بارشی پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو انچارج رانا سعید کے مطابق پانی گھروں میں داخل ہوا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے اور جلد صورتحال معمول پر آنے کی توقع ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث سگریٹ فیکٹری اور لنگر پور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں، جس سے ٹریفک اور آمدورفت متاثر ہوئی۔

شدید بارش اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر جہلم پولیس بھی ضلع بھر میں متحرک ہے۔ پولیس افسران و اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی مدد، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پولیس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور ضرورت مند شہریوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں بھی معاونت کر رہی ہیں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارش کے دوران شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور فوری امداد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس سے فوری مدد حاصل کریں۔ جہلم پولیس مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
67%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
41 °C
جمعرات
41 °C
جمعہ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: لہڑی موڑ کے قریب سی سی ڈی اور مبینہ منشیات فروشوں میں مبینہ مقابلہ، بین الصوبائی منشیات فروش ہلاک
22 اگست, 2026
عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم
20 اگست, 2026
جہلم: ضلع بھر میں 17 سرچ آپریشنز، منشیات فروشوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار
20 اگست, 2026
جہلم: خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر سمیت 2 ملزمان گرفتار
20 اگست, 2026
جہلم ٹول پلازہ تا مسہ کسوال جی ٹی روڈ خستہ حالی کا شکار، شہریوں کے لیے سفر عذاب بن گیا
20 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، مریض اور لواحقین شدید مشکلات کا شکار

17 فروری, 2026

دینہ میں چار موٹرسائیکلوں میں خوفناک تصادم، خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی

20 جولائی, 2024

جہلم: عوام کو سستی، معیاری اور وافر اشیائے خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ

22 فروری, 2026

جہلم: گرمی کے باعث جالی دار پردوں کی مانگ میں اضافہ، قیمتیں اور سلائی کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے

14 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں