Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں ترقیاتی منصوبوں اور مہنگائی کنٹرول سے شہریوں کو حقیقی ریلیف ملا۔ راجہ کامران حیات، شیراز کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں ترقیاتی منصوبوں اور مہنگائی کنٹرول سے شہریوں کو حقیقی ریلیف ملا۔ راجہ کامران حیات، شیراز کیانی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
9 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: راجہ کامران حیات اور شیراز کیانی نے کہا کہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی ضلع جہلم کے غیور اور باہمت عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہے ہیں، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

وائس چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی جہلم اور سابق چیئرمین یونین کونسل چک خاصہ راجہ کامران حیات اور معروف قانون دان شیراز کیانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مختصر عرصے میں ضلع جہلم میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا جبکہ صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات قابلِ تحسین ہیں۔ پنجاب بھر کی طرح ضلع جہلم کے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری سے عام آدمی کو غیر معمولی فائدہ پہنچ رہا ہے اور علاج معالجے کی سہولتیں بہتر ہوئی ہیں۔

راجہ کامران حیات اور شیراز کیانی نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں طلبہ و طالبات کے لیے جدید اور مؤثر اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، جس سے تعلیمی معیار میں بہتری آ رہی ہے۔ اسی طرح مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے مؤثر اقدامات سے شہریوں کو واضح ریلیف ملا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول انتظامی سنجیدگی کا واضح ثبوت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مزید کہا کہ مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی عوامی مسائل کا گہرا ادراک رکھتے ہیں، جس کے باعث ان کی پالیسیاں ضلع جہلم میں عوام دوست اور نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیانی خاندان کی قیادت میں ضلع جہلم ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان کی کارکردگی کو تاریخ میں ایک مثبت اور روشن مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
44%
4 km/h
منگل
36 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم کی قیادت میں ضلع بھر میں کام جاری، تمام محکمہ جات متحرک ہونے سے شہریوں کو ریلیف ملنے لگا

10 ستمبر, 2024

دینہ میں 11 سالہ بچہ دوستوں کے ساتھ برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

20 اگست, 2025

اپنے حالات بدلنے کے لئے عوام ایک دفعہ جماعت اسلامی کو موقع دیں، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری

15 دسمبر, 2023

تین رنگوں میں لانچ ہونے والی ہونڈا سی ڈی 70 کی تازہ ترین قیمت کیاہے؟

19 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں