جہلم: تھانہ صدر پولیس نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی کے دوران ملزم گلزار حسین کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی کو پولیس کی بروقت اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔


