Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا، پی ٹی آئی اور عمران خان کو ایک قدم پیچھے ہٹنا چاہیے، فواد چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا، پی ٹی آئی اور عمران خان کو ایک قدم پیچھے ہٹنا چاہیے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 نومبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی (بشمول عمران خان) دونوں کو لچک دکھانے اور بات چیت کے لیے گنجائش پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری ان تین سابق پی ٹی آئی رہنماؤں میں شامل ہیں، جن کے مطابق وہ قید پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں ہیں تاکہ تصادم کی سیاست ختم کی جا سکے اور یہ کوشش ان کی سیاسی مفاہمت کی مہم کا حصہ ہے۔

انہوں نے جمعرات کو شاہ محمود قریشی سے بھی لاہور کے ایک ہسپتال میں ملاقات کی تھی، جہاں انہیں جیل سے علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا تاکہ انہیں اپنی مہم میں شامل ہونے پر قائل کیا جا سکے۔

فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں، حکومت کو ایک قدم آگے بڑھنا چاہیے اور پی ٹی آئی اور عمران خان کو ایک قدم پیچھے ہٹنا چاہیے تاکہ بات چیت کے لیے گنجائش پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا، اور خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی نے بات چیت کی راہ اختیار نہ کی تو اس کے ساتھ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) جیسا سلوک ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی اس کی ضرورت ہے، کیونکہ جتنی بھی بین الاقوامی کامیابیاں انہیں ملی ہیں، اس کا فائدہ پاکستان کو نہیں مل رہا، اس لیے دونوں فریقوں کے لیے ضروری ہے کہ درجہ حرارت کم ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ لاہور کے رہنماؤں کو اس عمل کا محور بننا چاہیے اور اسے آگے بڑھانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے زور دیا کہ فوری ضرورت سیاسی ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی ہے، کیونکہ اگر دونوں فریق ایک دوسرے کو دیکھنے تک کے روادار نہیں، تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

انہوں نے اپنی سابق پارٹی کی بات چیت سے انکار کی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ایک بڑی وجہ حکومت کا رویہ ہے، جس نے اپوزیشن کو ’کچلنے اور باہر کرنے‘ کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی دونوں جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی چار بڑے فریق ہیں، اور ان کے درمیان سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، یہ کیسے ممکن ہوگا؟ اس کے لیے لاہور کی جیل میں موجود قیادت کو عمران خان سے بات کرنے کا موقع دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کو طے کرنا ہوگا کہ کیا واقعی ملک کو سیاسی درجہ حرارت میں کمی کی ضرورت ہے، مجھے امید ہے کہ ان کا بھی یہی نکتہ نظر ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے کم از کم 45 منٹ ملاقات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گروپ کا پیش کردہ منصوبہ ان کا اپنا نہیں بلکہ لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایک خط پر مبنی ہے جو انہوں نے چند ماہ قبل لکھا تھا، جس میں سیاسی تناؤ کم کرنے اور بات چیت کو فروغ دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
46%
4 km/h
منگل
37 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
40 °C
ہفتہ
38 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں 25 سالہ نوجوان دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
10 اگست, 2026
دینہ میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے حق میں مسلم لیگ (ن) کی عظیم الشان ریلی
10 اگست, 2026
جہلم میں افغان باشندوں کےغیر قانونی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، 228 کارڈز منسوخ، متعدد افغان باشندے گرفتار
10 اگست, 2026
جہلم میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے خصوصی تقریب، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے اظہار یکجہتی
10 اگست, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں 38 سالہ شخص ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق
10 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اساتذہ کے لئے خوشخبری،بڑی پابندی اٹھا لی گئی

7 مارچ, 2025

جہلم سے اغواء ہونے والے گوجر خان کی لڑکی اور لڑکے کو پولیس نے بازیاب کروا لیا، 2 ملزمان گرفتار

20 جون, 2025

جہلم میں منافع کمانے کا لالچ منی ایکسچینج کے کیشئر کو لے ڈوبا، نامعلوم شخص لاکھوں روپے لے کر فرار

20 ستمبر, 2024

حاجی زاہد حسین بٹ کو عمرہ کی سعادت حاصل ہونے پر سرفراز ملک کی مبارکباد

20 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں