Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن مزید تیز، 6 ملزمان گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن مزید تیز، 6 ملزمان گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
6 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم : غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کی جانب سے غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کی مدد سے اپنے علاقوں کی مانیٹرنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 4 پتنگ بازی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایک اور کارروائی میں جہلم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مختلف علاقوں کی مانیٹرنگ کے دوران تھانہ کالا گجراں کے علاقہ میں پتنگ بازی میں ملوث 2 مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ نگرانی اور کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں مسلسل چھتوں اور حساس مقامات پر نگرانی کر رہی ہیں تاکہ اس خونی کھیل کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے جس کے باعث ماضی میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، اس غیر قانونی سرگرمی سے مکمل اجتناب کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔

ڈی پی او جہلم نے شہریوں سے اپیل کی کہ پتنگ بازی کی روک تھام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران جہلم پولیس نے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 28 مقدمات درج کیے اور 29 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کارروائیوں کے دوران پولیس نے 1064 پتنگیں اور 44 خونی ڈوریں برآمد کر کے تحویل میں لے لی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی سختی سے جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
36%
3 km/h
منگل
30 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سعودی سرزمین پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے قابلِ مذمت ہیں، مرکزی علماء کونسل جہلم
13 اکتوبر, 2026
ڈومیلی سپر لیگ سیزن 4: اعوان بادشاہ چندڑ کی شاندار کارکردگی، فائنل میں رنر اپ قرار
13 اکتوبر, 2026
اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ، ریکارڈ کی فراہمی اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: پڑی درویزہ میں ایک موبائل ٹاور پر تین کمپنیوں کی سروس، صارفین کو مشکلات کا سامنا
13 اکتوبر, 2026
جہلم: کچہری چوک اور ڈنگی پلی پر تعلیمی اداروں کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام معمول بن گیا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یوم آزادی کا دن جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، ڈاکٹر فضل الحق

10 اگست, 2024

شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اور فوری انصاف ہماری ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

8 ستمبر, 2026

شہید اے ایس آئی غلام رسول کی چالیسویں برسی، جہلم پولیس کی سلامی اور خراجِ عقیدت

23 مئی, 2026

جہلم میں سردی کی آمد کے ساتھ لنڈا بازاروں میں خریداروں کا رش، مہنگائی نے سستے کپڑوں کو بھی مہنگا کر دیا

13 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں