Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر کا قتل، کمیونٹی صدمے کا شکار
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر کا قتل، کمیونٹی صدمے کا شکار

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 31 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

ایسو سی ایشن آف پاکستانی فزیشنز ان نارتھ امریکا (اے پی پی این اے) نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ٹیکساس میں پاکستانی ماہر اطفال کے بظاہر نفرت انگیز قتل کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تمام پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت جہاں خان کو ہفتے کو ٹیکساس کے شہر کونرو میں ان کے اپارٹمنٹ کمپلیکس میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا، حملہ آور 24 سالہ مائلز جوزف فریڈرک حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایسو سی ایشن آف پاکستانی فزیشنز ان نارتھ امریکا کے صدر ڈاکٹر ارشد ریحان نے کہا کہ ہم اس بہیمانہ قتل پر سخت صدمے کا شکار ہیں، اے پی پی این اے اہم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

Our Texas chapter is in conversation with law enforcement on murder of a Muslim woman in Conroe. We pray that Allah grants her paradise and grants solace to her loved ones. pic.twitter.com/tJhZTPM7fs

— CAIR National (@CAIRNational) October 30, 2023

اے پی پی این اے کی جانب سے سوگوار خاندان سے ’دل تعزیت‘ کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد ریحان نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے وکیل کو مقامی حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے، وہ اس کیس کی مکمل پیروی کریں گے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے اے پی پی این اے کے رکن ڈاکٹر راؤ کامران علی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا خطے میں رہنے والے مسلمان اور پاکستانی برادری پریشان ہیں تو انہوں نے کہا جی بہت، اگر اس قتل کا محرک واضح نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہر مسلمان یا پاکستانی ممکنہ خطرے کا شکار ہے۔

وحشیانہ حملے کے پیچھے محرکات اب تک واضح نہیں ہیں، حکام کو حملہ آور اور مقتولہ کے درمیان ماضی کا کوئی تعلق نہیں ملا۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کونرو کمیونٹی اب تک صدمے سے گزر رہی ہے اور اس نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیکساس چلڈرن پیڈیاٹرکس کے ساتھ کام کرنے والی ڈاکٹر طلعت جہاں خان کے پسماندگان میں ایک 14 سالہ بیٹی اور ایک 23 سالہ بیٹا ہے۔

غزہ میں اسرائیل-فلسطینی تنازع کی وجہ سے پورے امریکا میں مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

رواں ماہ کے شروع میں ایک 6 سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچے کو شکاگو میں “مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کردیا گیا تھا، بچے پر 26 بار چاقو کے وار کیے گئے تھے، بچے کی ماں اس کے جنازے میں نہیں جا سکی کیونکہ اس پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
11 دسمبر, 2023
للِہ جہلم روڈ کی تعمیر نہ ہونے سے ہمارے گراؤنڈ ویران ہو گئے، کھلاڑی سراپا احتجاج
11 دسمبر, 2023
پی ٹی آئی رہنما راجہ گلزار احمد مسلم لیگ (ن) میں شامل، مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان
11 دسمبر, 2023
‘اب گاؤں چمکیں گے’ پروگرام کے تحت ماحول میں تبدیلی آ رہی ہے ، سمیع اللہ فاروق
11 دسمبر, 2023
دینہ میں نامعلوم چور سرکاری سکول کے ٹیچر کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار
11 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان میں اسکولوں اور دیہات کی مدد کیلئے فنڈریزنگ گالا ڈنر

10 دسمبر, 2023

پاکستان بزنس کونسل دبئی نے بھی متحدہ عرب امارات کا 52 واں قومی دن منایا

10 دسمبر, 2023

سعودی عرب میں پاکستان کے معروف شخصیت ڈاکٹر ریاض خواجہ انتقال کر گئے

10 دسمبر, 2023

مسلمان برطانیہ چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ

9 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں