Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: وزیر اعلیٰ پنجاب کی تین مرلہ مفت پلاٹ سکیم کے درخواست دہندگان انتظا ر میں رل گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تین مرلہ مفت پلاٹ سکیم کے درخواست دہندگان انتظا ر میں رل گئے

پروفیسر افتخار محمود
پروفیسر افتخار محمود
22 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ/ پڑی درویزہ: پھکی پے گئی چناں تاریاں دی لو ، تو اجے وی نہ آئیوں سجناں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی تین مرلہ مفت پلاٹ سکیم کے درخواست دہندگان انتظا ر میں رل گئے ۔انٹر نیٹ پر آن لائن رجسٹریشن کے لئے کوئی سلسلہ ظاہر نہیں کیا جا رہا ۔ شہر و دیہات کے کئی سائلین نے مشترکہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بے گھر اور بے زمین افراد کے لیے اعلان کردہ "تین مرلہ مفت پلاٹ سکیم” کے تحت رجسٹریشن کے خواہشمند شہری شدید مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ اعلان کے دو ماہ بعد بھی آن لائن رجسٹریشن پورٹل دستیاب نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ پنجاب کے 19 اضلاع میں ہر بے گھر شہری کو تین مرلے کا پلاٹ مفت فراہم کیا جائے گا۔ یہ پلاٹ شہریوں کو "اپنا گھر سکیم” کے تحت قرضہ حاصل کرنے کا اہل بھی بنائیں گے۔ تاہم شہریوں کو آن لائن درخواست دینے کے لیے جس پورٹل کا ذکر کیا گیا تھا، وہ تاحال انٹرنیٹ پر دستیاب نہیں۔

شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے معروف پنجابی گانے کے بول میں کہا کہ "پھکی پے گئی چناں تاریاں دی لو، تو اجے وی نہ آئیوں سجناں” یعنی اسکیم کا اعلان تو ہو گیا مگر عملدرآمد کا ابھی تک کوئی نشان نظر نہیں آ رہا۔

شہر و دیہات کے درجنوں سائلین نے انٹرنیٹ پر بارہا پورٹل تلاش کرنے کی کوشش کی، مگر ہر بار انہیں یہی جواب ملا کہ "اعلان ہونے پر درخواستیں سرکاری پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی”۔ تاہم اب تک نہ تو کوئی واضح تاریخ دی گئی ہے، نہ ہی کوئی لنک یا ویب سائٹ فراہم کی گئی ہے۔

متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور جلد از جلد "تین مرلہ مفت الاٹمنٹ سکیم” کے لیے آن لائن پورٹل کا باقاعدہ اجرا کیا جائے تاکہ صوبہ بھر کے ہزاروں مستحق افراد اس سہولت سے بروقت فائدہ اٹھا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
46%
4 km/h
منگل
37 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
40 °C
ہفتہ
38 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں 25 سالہ نوجوان دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
10 اگست, 2026
دینہ میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے حق میں مسلم لیگ (ن) کی عظیم الشان ریلی
10 اگست, 2026
جہلم میں افغان باشندوں کےغیر قانونی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، 228 کارڈز منسوخ، متعدد افغان باشندے گرفتار
10 اگست, 2026
جہلم میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے خصوصی تقریب، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے اظہار یکجہتی
10 اگست, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں 38 سالہ شخص ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق
10 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ڈاکٹر تنویر افضل کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر نازیہ شہزادی

18 اپریل, 2026

پنڈدادنخان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو پکڑ لیا

18 مارچ, 2025

پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی کی مہم، نئے بائیو ڈی گریڈ ایبل شاپنگ بیگ کی فراہمی کا مطالبہ

15 جون, 2024

جہلم میں خشک سردی عروج پر، بیمار بچوں اور بزرگوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

12 دسمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں