جہلم میں منشیات فروش کو 9 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جہلم پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ، منشیات فروش کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیاض الحسن نےمنشیات کے مقدمہ نمبر 220/23 بجرم 9i3C/CNSA تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم محمد شہراز نواز نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے مجرم شہراز نواز کو 9سال قید محض اور 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم کو مارچ 2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button