Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: سول لائن روڈ پر ڈمپرز کی آزادانہ آمدورفت، ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کی خاموشی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: سول لائن روڈ پر ڈمپرز کی آزادانہ آمدورفت، ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کی خاموشی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
24 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں ٹریفک پولیس، آر ٹی اے سیکرٹری اور موٹر وہیکل ایگزامینر کی عدم توجہی کے باعث سول لائن روڈ پر رات کے اندھیرے میں بھاری بھرکم ڈمپرز کی آزادانہ آمدورفت ایک بار پھر قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی اور پراسرار خاموشی کے باعث اندرون شہر خصوصاً سول لائن روڈ جیسے حساس اور گنجان آباد علاقے میں ڈمپرز بلا روک ٹوک گزر رہے ہیں، جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

چند ماہ قبل شہریوں کے شدید احتجاج اور بڑھتے ہوئے حادثات کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے اندرون شہر، بالخصوص سول لائن روڈ پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس فیصلے کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا تھا اور ٹریفک کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نادیدہ قوتوں کی مبینہ مداخلت کے باعث یہ پابندی محض کاغذی کارروائی ثابت ہوئی اور ایک بار پھر رات کے وقت ڈمپرز نے شہر کی سڑکوں پر قبضہ جما لیا ہے۔

شہریوں کے مطابق تیز رفتار ڈمپرز نہ صرف ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں، طلبہ، خواتین اور دیگر گاڑیوں کے لیے بھی مستقل خطرہ بن چکے ہیں۔ خاص طور پر رات کے اوقات میں اندھیرے کے باعث حادثات کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں، جبکہ شور شرابہ اور سڑکوں کو پہنچنے والا نقصان الگ مسئلہ بن چکا ہے۔

عوامی حلقوں کا سوال ہے کہ اگر اندرون شہر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی موجود ہے تو پھر یہ بھاری گاڑیاں کس کے اشارے اور کس کی اجازت سے سول لائن روڈ اور دیگر گنجان علاقوں سے گزاری جا رہی ہیں؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس، آر ٹی اے سیکرٹری اور موٹر وہیکل ایگزامینر کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ قوانین صرف کمزور طبقے کے لیے ہیں، جبکہ بااثر افراد کے لیے سب کچھ جائز ہے۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں، سول لائن روڈ سمیت اندرون شہر ڈمپرز کے داخلے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کریں تاکہ شہری کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
47%
2 km/h
جمعہ
31 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پیرا فورس ایک عظیم وژن "شہریوں کی بہبود” کے تحت میدان عمل میں ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

1 اکتوبر, 2025

جشن مولود کعبہ؛ دینہ میں حضرت علی المرتضیٰؑ کے یومِ ولادت کے موقع پر تقریب کا انعقاد، کیک کاٹا گیا

14 جنوری, 2025

محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

30 مئی, 2025

پاکستان پوسٹ کا عام پارسلز، ایکسپریس سروسز پارسلزکے نرخوں کا حجمی نظام کے تحت وصولی کا فیصلہ

28 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں