Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے، تعاون کریں گے، ڈاکٹر محمد فیصل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے، تعاون کریں گے، ڈاکٹر محمد فیصل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

گلاسگو: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل نے برطانیہ اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ ان کے پاس پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے علاوہ دوسرے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔

انہوں نے پاکستانی قونصلیٹ گلاسگو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے نہ صرف آپ کو بہترین منافع مل سکتا ہے بلکہ اپنے آبائی وطن اور اس کے عوام کی خدمت بھی ہوسکتی ہے۔ پاکستان سے بے شمار اشیاء منگوائی جا سکتی ہیں۔

ڈاکٹرمحمد فیصل نے پاکستانی والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نئی نسل کا پاکستان سےرشتہ جوڑے رکھیں، ان کو پاکستان کے دورے کرائیں، یہ بچے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے اور پاکستان ہائی کمیشن اس سلسلے میں ہرممکن تعاون مہیا کرے گا۔ اس سوال پر کہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کرلئے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ اس طرح کے واقعات حکومت کے علم میں ہیں اور ایسے افراد کے ساتھ بڑی سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن اور دیگر ادارے بھی اس سلسلہ میں بھرپور کام کررہے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیئے جانے اور دہری نیشنلٹی والے افراد کو پاکستان میں الیکشن لڑنے کی اجازت دیئے جانے پر کہا کہ ہم آپ کا یہ مطالبہ حکومت پاکستان تک پہنچا دیں گے۔

تقریب سے پارلیمنٹری سیکرٹری ڈاکٹر زبیر احمد ایم پی نے بھی خطاب کیا۔ بعض افراد نے پاکستان میں موبائل فون لے جانے پر وہاں ٹیکس لگانے پر بھی سخت اعتراض کیا اور کہا کہ وہ پاکستانی جو کہ اپنے آبائی ملک کو اربوں ڈالر کا زرمبادلہ دے کر نہ صرف لاکھوں کروڑوں خاندانوں کی کفالت کرتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پاکستان پہنچنے پر ان کو مختلف طریقوں سے پریشان کیا جاتا ہے۔

تقریب میں موجود کئی کشمیریوں اور پاکستانیوں نے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر محمدفیصل نے کہا کہ پاکستان اس مسئلے کے حل کے لئے سفارتی طور پر پوری طرح متحرک ہے۔ ابھی حال ہی میں کیمرون میں ہونے والی او آئی سی کی کانفرنس میں یہ مسئلہ پوری طرح اجاگر کیا گیا تھا۔ جب تک کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر موجود ہے، ہماری پوزیشن پوری طرح مضبوط ہے اور اس میں قطعی طور پر کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بھارت کی طرف سے کئے جانے والے چند یک طرفہ اقدامات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی 1954میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کرا کر اپنی طرف سے مسئلہ کشمیری کو ختم کردیا تھا، لیکن یہ صرف اس کی خوش فہمی تھی، مسئلہ کشمیر آج بھی پوری شدت کے ساتھ موجود ہے۔ اور اس کا واحد دیرپا حل کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل رانا ثمر جاوید نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی پاکستانی کمیونٹی مقامی معاشرے کی ترقی میں ایک شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔

بیلی کونسلر حنیف راجہ، ڈاکٹر جاوید گل، سید خورشید بخاری، سید ناصر جعفری، ایبروبن کے کونسلر توقیر احمد، رانا عاصم،سالیسٹر امتیاز احمدمرزا امین، ڈنڈی سے ملک بشر احمد اور رانا نوید علی کے علاوہ مختلف افراد نے سوالات پوچھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
50%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم

24 اکتوبر, 2024

غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کا شکار جہلم کا شہری لیبیا میں لاپتہ، والدین کی حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل

29 جولائی, 2025

معروف شاعر فیض احمد فیض کی 40 ویں برسی، پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تقریب کا انعقاد

23 نومبر, 2024

برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھا جائے گا، جین میریٹ، قاضی عبدالعزیز چشتی

29 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں