Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری، پے پال کو بھول جائیں، اب ’سدا پے‘ کو صدا لگائیں
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان میں فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری، پے پال کو بھول جائیں، اب ’سدا پے‘ کو صدا لگائیں

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 19 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

پاکستانی فن ٹیک کمپنی سدا پے نے اعلان کیا ہے کہ ان کے سدا بز فری لانسرز اب ایپل پے کے ذریعے پاکستان میں ادائیگیاں حاصل کرسکیں گے۔

مواد
’ایپل پے‘ فری لانسرز کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا’سدا پے‘ نے پاکستانی فری لانسرز کو ’ایپل پے‘ اور ’گوگل پے‘ سے منسلک کر دیا ہے

رواں سال کے اوائل میں ’سدا پے‘ نے فری لانسرز کے لیے تیار کردہ ایک بزنس اکاؤنٹ ‘سدا بز’ شروع کیا تھا جس کا مقصد بغیر کسی فیس کے پاکستانی فری لانسرز کو عالمی ادائیگیوں کے لیے ایک پلیٹ فراہم مہیا کرنا تھا۔

‘سدا پے‘ یہ اعلان کولابس میں منعقد ہونے والے ’سدا پے‘ کے پہلے اجلاس میں کیا ۔ اس تقریب میں آئی ٹی انڈسٹری کے تجربہ کار افراد، فری لانسنگ ’ایکو سسٹم‘ کے فنی ماہرین اور ’سدا بز‘ کو ابتدائی طور پر سبسکرائب کرنے والوں نے شرکت کی۔ ’ایپل پے‘ کے اعلان کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان میں مستقبل میں عالمی فری لانسنگ کو متعارف کرانے کے لیے پینل مذاکرات بھی شامل تھے۔

’ایپل پے‘ فری لانسرز کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا

پاکستان میں فری لانسرز کو بڑھتے ہوئے ٹیک ٹیلنٹ کے باوجود متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ خاص طور پر ، فری لانسرز کو عالمی مارکٹ میں فری لانسنگ کے مواقعوں کے بارے میں آگاہی نہیں ہے، تربیتی سہولیات کی کمی ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی بھی حاصل نہیں ہے اس کے لیے وہ اپنے غیر ملکی گاہکوں کے ذریعے ادائیگی حاصل کرتے ہیں۔ ’ایپل پے’ فری لانسرز کو بین الاقوامی گاہکوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ایپل پے‘ کے صارفین کی تعداد 550 ملین ہے جو ’پے پال‘ (PayPal )کے 450 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ صرف یہی نہیں ، بلکہ ایپل پے کے ذریعہ ادائیگی کا حجم ’پے پال‘ (PayPal )کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر 2 ارب سے زیادہ آئی فونز ’ایپل پے‘ سے منسلک ہیں۔

’سدا پے‘ نے پاکستانی فری لانسرز کو ’ایپل پے‘ اور ’گوگل پے‘ سے منسلک کر دیا ہے

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’سدا بز‘ کا منصوبہ گوگل پے کے ذریعے ادائیگیوں کو حاصل کرے گا۔’سدا پے‘ نے پاکستانی فری لانسرز کو دنیا بھر میں 700 ملین سے زیادہ ڈیوائسز سے منسلک کیا ہے جنہیں’ایپل پے‘ اور ’گوگل پے‘ تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

دریں اثنا اجلاس میں’سدا اسکول‘ کے نئے پلیٹ فارم کا بھی اعلان کیا گیا جس کا مقصد فری لانسرز کو ماسٹر کلاسز فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں فری لانسنگ سے متعلق آگاہی دی جا سکے ۔ فری لانسنگ سے متعلق کمپنیاں نے پہلے ہی پیشہ ور افراد کا ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے جو ’گرافک ڈیزائن ، کاپی رائٹنگ ، پروگرامنگ اور دیگر آمدنی والی اعلیٰ فنی مہارتوں سے متعلق باقاعدگی سے ورکشاپس کا انعقاد بھی کرتی ہیں ۔

سداپے کے چیف ایگزیکٹو برینڈن ٹمنسکی نے کہا کہ ’سدا بز‘ٹیلنٹ سے بھرے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ سدا اسکول‘ کے ساتھ، ’سداپے‘ کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل کمیونٹی سے منسلک نوجوانوں کو عالمی گیگ اکانومی پر ایک منفرد مقام دلانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ “ہمارا وژن واضح ہے، ہم پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل میں فری لانسنگ میں بہترین مقام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ’ایپل پے ‘کا انضمام اس وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ہمارے ہنر مند نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع مہیا کرے گا بلکہ پاکستان میں زبردست زرمبادلہ بھی آئے گا۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف کھیوڑہ میں احتجاج
8 دسمبر, 2023
اجنبیوں سے دوستانہ گفتگو ذاتی فلاح کے لیے مفید قرار
8 دسمبر, 2023
جماعت اسلامی سارا سال عوام کے درمیان موجود رہتی ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ بخاری
8 دسمبر, 2023
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
8 دسمبر, 2023
دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر کار کھائی میں جا گری، لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی
8 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جی ٹی اے 6 کی دنیا بھر میں دھوم، ٹریلر 11 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا

7 دسمبر, 2023

آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف

7 دسمبر, 2023

صارفین ابھی سم بند کرانے پر چارجز ادا نہ کریں، پی ٹی اے

5 دسمبر, 2023

’اسٹیٹس‘ اب صرف واٹس ایپ تک ہی محدود نہیں رہے گا

4 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں