جہلم میں نامعلوم چور 2 دکانوں کا صفایا کر گئے

جہلم: تھانہ سول لائن کے علاقہ میں نامعلوم چور 2 دکانوں کا صفایا کر گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن جہلم کے علاقہ سول لائن روڈ پر قائم کریانہ اسٹوراور آٹے کی چکی کی دکانوں سے نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں دکانوں کا صفایا کرگئے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ دکانوں کے اندر کمیٹی اور نقد کیش موجود تھی نامعلوم چور نقدی سمیت قیمتی اشیاء ساتھ لے گئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button