سوہاوہ/ جہلم: شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع جہلم کا ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا، پاک فوج کے شہید حوالدار راجہ زاہد کیانی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں سوہاوہ کے علاقہ پنڈوری میں ادا کی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں پنڈوری کے رہائشی وائس چیئرمین یو سی اڈرانہ راجہ نعیم کیانی کا بھانجا اور راجہ بوستان خان کا بیٹا پاک فوج کے جوان حوالدار زاہد کیانی گزشتہ روز وانا میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔
شہید حوالدار راجہ زاہد کی نماز جنازہ بدھ کے روز آبائی گاؤں پنڈوری میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران سمیت سیاسی، سماجی اور علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شہید حوالدار راجہ زاہد کیانی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور قبر پر پھولوں کی چاد ر چڑھائی۔



راجہ زاہد شہید بہت شریف النفس انسان تھا بہت ہی سلجھا ہوا اور صابر لڑکا تھا گاؤں کے تمام لوگوں کے ساتھ اُسکے دیرینہ تعلقات تھے ہر کسی کے ساتھ محبت سے پیش آتا ۔۔موصوف سے 3 ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی اور یہ پتہ نہیں تھا کہ یہ آخری ملاقات ہے 😭😭😭
اللّٰہ پاک اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے صدقے اُسکی شہادت قبول فرمائیں اور لوا حقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین