Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
11 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم اور لاہور میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کا اعلان کردیا، کل پہلا روزہ ہوگا.

چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کو دن 2 بجے ہوچکی تھی اور چاند کی عمر 22 گھنٹے تھی، جس کے پیش نظر چاند دکھائی دینے کے قوی امکانات تھے۔

پشاور میں چاند دیکھنے کیلئے رویت پہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت ہلال کیمٹی کے چیئرمین مولاناعبدالخبیر آزاد نے کی جبکہ کمیٹی ممبران ڈاکٹر محمد حسین اکبر، سید مشاہد حسین، ڈائریکٹر جنرل مذہبی اموراشرف علی اور مفتی فیصل احمد بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں مفتی محمد یوسف کشمیری، مولانا عبد الرؤف مدنی، مفتی علی اصغر عطاری، مولانا محمد یسین ظفر، علامہ پیر سید شاہد علی جیلانی ، مولانا حافظ عبدلغفور، مفتی قاری مہراللہ اور سپارکو نمائندہ غلام مرتضیٰ بھی شریک تھے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پر اوقاف ہال میں ہوا، اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے گئے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا اور بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

دوسری جانب پشاور میں مفتی شہاب الدین کی صدارت میں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے جو مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطاء فرمائے۔

ماہرین کے مطابق کھلی آنکھ سے چاند دیکھنے کیلئے اس کی کم از کم عمر 26 گھنٹے اور افقی زاویہ 8 سے 10 اعشاریہ 5 ڈگری ہونا چاہیے، چاند کا سرکل مکمل ہونے کیلئے 29 دن اور کچھ گھنٹوں کا عمل دخل ہوتا ہے، انہی اضافی گھنٹوں کے باعث چاند کبھی 29 اور کبھی 30 دن کا ہوتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
broken clouds
39° _ 39°
39%
3 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جاتلاں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

19 ستمبر, 2025

جہلم میں گرد آ لود اور جراثیم زدہ مضر صحت گوشت کی فروخت عروج پر

28 اکتوبر, 2023

جہلم: پولیس کا آبی گزرگاہوں میں نہانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار

4 جولائی, 2026

چہلم حضرت امام حسینؑ؛ جہلم کے تعلیمی اداروں میں 31 اگست کو تعطیل کا اعلان

30 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں