Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک، پولیس کانسٹیبل زخمی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ، حملہ آور ہلاک، پولیس کانسٹیبل زخمی

عامر کیانی
عامر کیانی
19 اپریل, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: معروف مذہبی اسکالر اور یوٹیوبر انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر فائرنگ سے حملہ آور ہلاک جبکہ پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق جہلم میں معروف مذہبی اسکالر اور یوٹیوبر انجینئر محمد علی مرزا کی قرآن و سنت ریسرچ اکیڈمی کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا، حملہ آور ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 10:45 بجے جی ٹی ایس چوک کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح حملہ آور نے اکیڈمی کے مرکزی گیٹ اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آور سڑک کے دوسری جانب گرین بیلٹ پر لیٹ کر فائرنگ کر رہا تھا۔

پولیس نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے دوران کانسٹیبل احسن پنڈلی پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے وقت اکیڈمی کے اندر انجینئر محمد علی مرزا معمول کے مطابق درس دے رہے تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام شرکاء محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے اور ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور حساس مقامات پر نفری بڑھا دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بروقت ردعمل سے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم کے مشہور رکشہ ڈرائیور قتل کیس کا فیصلہ، مجرم بابر شاہ کو عمر قید کی سزا، خاتون سمیت 2 ملزمان بری

1 جولائی, 2025

جہلم میں سی سی ڈی کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ زخمی حالت میں گرفتار

21 ستمبر, 2025

سادات کے تحفظ اور غریب سادات کیلئے حکومتی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، سید دلیر حسین شاہ بخاری

2 فروری, 2025

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا

12 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں