جہلم کے علاقہ مجاہد آباد میں قائم سبزی منڈی گندگی اور غلاظت کے باعث شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔ ٹرکوں اورلوڈر رکشوں کی سبزی منڈی میں آمد سے ہر وقت ٹریفک جام شہریوں کے لئے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا، مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران صفائی کروانے میں بری طرح نا کام ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی آبادی 5 لاکھ نفوس سے زیادہ ہے اور شہر کے علاقہ مجاہد آباد میں قائم سبزی منڈی کی حالت زار نا گفتہ بہہ ہے۔ اس کے چاروں اطراف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے رہتے ہیں۔
سبزی منڈی میں سارا دن ٹرکوں، لوڈر رکشوں اور ریڑھوں کی آمد و رفت سے ٹریفک سارا دن بلاک رہتی ہے، سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی لائن لگی رہتی ہے۔ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے دور دراز سے خریداری کے لئے آئے ہوئے لوگوں اور شہریوں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔


