جہلم میں اپنی والدہ سے لڑائی جھگڑا کرنے والے ناخلف بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے والدہ سے لڑائی جھگڑا کرنے اور گالیاں دینے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو کمرے سے باہر نکالا گیا اور پابند سلاسل کر دیا گیا۔
تھانہ سول لائنز پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ والدین کے نافرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور قانون کی مکمل عملداری کے تحت ایسے ملزمان کو کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔


