جہلم میں ہمسایوں کے درمیان شدید لڑائی کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں میں میر پور والی گلی میں ہمسائیوں کے درمیان معمولی تنازعہ سنگین صورت اختیار کرتے ہوئے بات لڑائی تک جا پہنچی۔لڑائی کے دوران دونوں جانب سے شدید ہاتھا پائی اور مار پیٹ کی گئی، جس میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 جہلم کو واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جھگڑے میں زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ ابرار احمد ولد غلام شبیر، 22 سالہ ام کلثوم دختر غلام شبیر، 51 سالہ غلام شبیر ولد محمد افضل، 35 سالہ محمد اسجد ولد فتح علی اور 28 سالہ نوشابہ زوجہ محمد اسجد شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔


