Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کو فعال بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں تربیتی سیشن کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کو فعال بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں تربیتی سیشن کا انعقاد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 اپریل, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں ریونیو عدالتوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم (RCMS) کے نفاذ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے تحت منعقدہ اس سیشن میں ضلع بھر کے تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں، گرداوروں اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام کا مقصد ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے مؤثر استعمال اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانا تھا۔

تربیت کے دوران ماہرین نے شرکاء کو سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اب ریونیو عدالتوں میں مقدمات کا اندراج اور کارروائی روایتی طریقہ کار کے بجائے آن لائن نظام کے تحت کی جائے گی۔ اس موقع پر کیس فائلنگ، کاز لسٹ کی تیاری، ڈیجیٹل حاضری اور عدالتی فیصلوں کو آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے طریقہ کار پر عملی تربیت بھی دی گئی۔

حکام نے ہدایت کی کہ پٹواری اور گرداور اپنی رپورٹس بروقت سسٹم میں درج کریں تاکہ سائلین کو اپنے مقدمات کی صورتحال جاننے کے لیے دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں اور انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے سماعت کی تاریخوں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس جدید نظام کے نفاذ سے ریونیو عدالتوں میں شفافیت بڑھے گی اور طویل عرصے سے زیر التواء زمینی مقدمات کے جلد فیصلے ممکن ہو سکیں گے۔

افسران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام متعلقہ عملہ اس ٹیکنالوجی کو مکمل مہارت کے ساتھ اپنائے کیونکہ آئندہ عدالتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال اسی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کی جائے گی، جس سے نہ صرف کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ عوامی شکایات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
29%
3 m/s
اتوار
26 °C
پیر
26 °C
منگل
27 °C
بدھ
29 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام فیز فور کے تحت ضلع جہلم کے 68 کامیاب کاشتکاروں میں ٹریکٹرز تقسیم
14 نومبر, 2026
شہریوں کے مسائل کا حل اور بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
14 نومبر, 2026
جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
14 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈسٹرکٹ کونسل آفس کا اچانک دورہ، مختلف برانچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا
14 نومبر, 2026
للِہ تا جہلم روڈ منصوبہ پانچ سال بعد مکمل،13 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کھیوڑہ پوسٹ آفس میں دن دیہاڑے ڈکیتی، دو مسلح ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

10 جولائی, 2024

عام انتخابات: حلقہ این اے 61 جہلم اور پی پی 26 کیلئے ریکارڈ کاغذات نامزدگی جمع

21 دسمبر, 2023

جہلم میں 2 ہزار روپے کا لالچ دے کر 10 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کی کوشش، تین ملزمان گرفتار

24 فروری, 2026

سوہاوہ: ڈومیلی میں گندم کی کٹائی کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

4 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں