Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانوی پاکستانیوں میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے سوچ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، کمیونٹی شخصیات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانوی پاکستانیوں میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے سوچ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، کمیونٹی شخصیات

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 نومبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

گریٹر مانچسٹر /بولٹن: ممتاز روحانی اورکمیونٹی شخصیت چوہدری اشفاق ٹوپہ آدم کی تحریک پر ٹوپہ ہاؤس میں ہم خیال افراد کا اجلاس منعقد ہوا جس میں برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں چوہدری خالق دتیوال ،چوہدری اشفاق ٹوپہ آدم، فیصل اسحاق، افضال بجاڑ ،مجیر آصف ، محمد فاروق، ریحان مرزا بیگ، ندیم امان اللہ واڑئچ، الیاس چوہان ،چوہدری الیاس ٹلیا ن، چوہدری غلام ربانی، چوہدری طارق ،چوہدری زبیر گل، چوہدری اشرف ،چوہدری ظفر جوڑا ،چوہدری عرفان وسن، وسیم چوہدری ،محبوب الٰہی بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاءنے سوال اٹھایا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کو وہ سماجی انصاف مہیا نہیں کیا جاتا جو بھارتی یا دیگر کمیونٹیز کو ملتا ہے جب کہ بعض شرکاءنے کہا کہ جب آپ بھارتی کمیونٹی کی بات کرتے ہیں تو اس میں بھارت کی گجراتی مسلمان کمیونٹی بھی زیر بحث آتی ہے، ان کو بھی سہولتیں ملتی ہیں جب کہ عرب ملکوں نیز ایران اور عراق کے مسلمانوں کو بھی وہی سماجی انصاف ملتا ہے جو پاکستانیوں کو نہیں ملتا، اگر اس بات پر اتفاق بھی کر لیا جائے کہ کوئی زیادتی ہورہی ہے تو وہ مسلمان کمیونٹی کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہو رہی ہے ۔ایسے میں پاکستانی کمیونٹی میں اپنے حقوق کے حصول کیلئے سوچ بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔

بعض شرکاءنے یہ استدلال بھی پیش کیا کہ پاکستان سے نئے آنے والے بہت سے لوگ برطانوی قوانین کی پاسداری نہیں کرتے ۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کے اداروں نے ان پر نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کی ہر بات کو مشکوک سمجھا جاتا ہے تاہم گفتگو میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ کیا ہم اسی طرح بند کمروں میں بیٹھ کر اس بات پر افسوس کرتے رہیں گے کہ پاکستانی کمیونٹی کو ان کے حقوق نہیں ملتے اور ان کے ساتھ سماجی انصاف میں امتیازی برتاؤ کیا جاتا ہے اور پھر کھا پی کر گھروں کو چلے جائیں گے یا پھراس کیلئے ٹوپہ ہاؤس سے باہرنکل کر بھی کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

بعض شرکاءنے پاکستان کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر بھی تنقید کی اور جذباتی انداز میں کہا کہ ایک طرف تو وزراءاورسفارت کار برطانیہ کی کمیونٹی پر زور دیتے ہیں کہ پاکستان آپ کا آبائی وطن ہے ، وہاں جا کر سرمایہ کاری کریں جب کہ صورتحال یہ ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ کی اپنی سرمایہ کاری پاکستان سے باہر ہے ، ہمارے بچے جو یہاں پیدا ہوئے ہیں انہیں والدین دوکشتیوں میں سوار کرتے ہیں ۔ جب وہ سکول ، کالج اوریونیورسٹی کی سطح پر دیکھتے ہیں توانہیں وہاں سماجی انصاف نظرآتا ہے جبکہ گھر میں انہیں مختلف کلچر دیکھنے کو ملتا ہے ۔

یہاں کی پروان چڑھنے والی پاکستانیوں کی نسل پاکستان جاناتودرکنار وہ پاکستان کا نام تک سننے کوتیار نہیں، ہم جب پاکستان جاتے ہیں توہمیں ائرپورٹ پر لوٹنا شروع کر دیا جاتا ہے اور ہر شخص باہر سے آنے والے سے امید رکھتا ہے کہ انہیں پیسہ اورتحائف دیئے جائیں وہاں ہماری کوئی نہیں سنتا جب پاکستان سے سیاسی رہنما یہاں آتے ہیں تو ہم ہار لے کر گھنٹوں ان کا ائرپورٹ پر استقبال کرنے کےلئے کھڑے ہوتے ہیں ۔ان کی مہمان نوازی کرتے ہیں مگر وہ ہمارے مشکور تک نہیں ہوتے جس سیاستدان کی طبیعت گدگداتی ہے وہی خدمت کروانے اور فری میں سیریں کرنے کیلئے اٹھ کر برطانیہ آجاتا ہے اورہم لوگوں کو ’’دھر‘‘ بنا لیتا ہے ۔ہمیں برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی کی قابل رحم حالت پر کچھ کرنا ہوگا۔ اس مقصدکیلئے برطانیہ میں آباد پاکستانیوں کو آگے آنا ہوگا اور ایک ایسی تنظیم بنانی ہوگی جو برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی کی سوچوں کو بیدار کرے اور اس کیلئے ایک ایسافورم تیار کرنا ہوگا جو برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہاں کے کلچر اورآداب پر عمل کرنے کی طرف راغب کرے ۔

اجلاس میں چوہدری خالق دتیوال اورچوہدری اشفاق آف ٹوپہ آدم سمیت دیگر شرکانے اس مقصدکیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے زوردیا کہ ایک ایسی تنظیم بنائی جائے جو پاکستانیوں میں یہ شعور بیدار کرے کہ انہیں اگر برطانیہ میں رہنا ہے تو یہاں کے قوانین پر عمل بھی کرنا ہوگااوربرطانیہ کو اپنا وطن سمجھنا ہوگا۔

اجلاس میں ایک تنظیم کے قیام پر اتفاق کیا گیا اور مزید انتظامات کیلئے آئندہ کے اجلاس میں تجاویز پر مزید غورکرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
clear sky
35° _ 35°
49%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

چوہدری تصرف محمود کے پاکستان میں قتل پر کمیونٹی میں شدید غم و غصہ، ٹونی لائیڈ اور کاؤن نیل ایموٹ کا ہائی کمشنر اور دفتر خارجہ کو خط

12 جنوری, 2024

برطانیہ آنے والے غیر ملکیوں کیلئے آمدن کی حد کم کر دی گئی

23 دسمبر, 2023

ہالینڈ: سفارتخانہ پاکستان کے تجارتی قونصلر رضوان الحق کے اعزاز میں الوداعی افطار ڈنر

28 مارچ, 2024

پی آئی اے کی ایک اور خاتون میزبان کا کینیڈا میں ’لاپتا‘ ہونے کا انکشاف

26 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں