Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فواد چوہدری پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر آئی جی پنجاب سے منگل تک جواب طلب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فواد چوہدری پر درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر آئی جی پنجاب سے منگل تک جواب طلب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس عالیہ نیلم نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب کو بلا لیں ان سے معلومات لے لیتے ہیں، انہوں نے ریمارکس دیے کہ آئی جی پنجاب سے کہیں کہ ہمیں ٹک ٹاک کی پریزنٹیشن نہیں چاہیے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری پر 40 مقدمات درج ہیں، جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری 4 ماہ جیل میں رہے، تب تفتیش کیوں نہیں کی گئی۔

سرکار ی وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تفتیشی افسر کو تفتیش کرنی چاہیے تھی، جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے دریافت کیا کہ کیا ان پولیس افسران کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ہے؟

جسٹس عالیہ نیلم نے ہدایت دی کہ آپ کے پاس 10 منٹ کا وقت ہے آئی جی پنجاب کو بلا لیں۔

آئی جی پنجاب عثمان انور عدالتی حکم پر لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب بتائیں ایک شخص جیل میں ہے مگر آپ کے تفتیشی موج مستی میں رہے، تفتیش نہیں کی، جس پر آئی جی پنجاب نے بتایا کہ فواد چوہدری پر مختلف جگہوں پر مختلف مقدمات درج ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ہدایت کی کہ آپ پہلے یہ بتائیں، تفتیش کرنے کے لیے آپ کے تفتیشی نے کیا کوشش کی، جس پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تفتیش کے لیے کچھ قانونی تقاضے ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ کتابی باتیں نہ کریں، یہ بتائیں تفتیشی نے کیا کوشش کی، جس پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کی نیک نیتی کا ثبوت یہ ہے کہ جہاں بے گناہ تھے فواد چوہدری کو بے گناہ کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ہم اشتہاریوں کے خلاف بھی کارروائیاں کر رہے ہیں، جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ کے اشتہاری تو فیصل آباد میں بیٹھے ہیں آپ کے تفتیشی کی ہمت نہیں ہو رہی کہ انہیں جا کے پکڑیں۔

آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ہم فواد چوہدری کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کرا دیتے ہیں۔

عدالت نے آئی جی سے سوال کیا کہ آپ نے درخواست گزار سے تفتیش کے لیے تمام مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے اجازت لی۔

ڈی آئی جی کامران عادل نے عدالت کو بتایا کہ تمام مقدمات میں تفتیش کی اجازت نہیں لی گئی، مجھے ایک ماہ پہلے ہی یہ کیسز ملے ہیں، جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ پولیس فائل دیکھنے کے لیے کیا ایک ماہ کم ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک سال گزر گیا، آپ کے تفتیشی افسران کی پراگرس نہیں ہے، جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی ایک مقدمے میں ضمانت خارج ہوئی اس میں گرفتاری کیوں نہیں ڈالی گئی۔

آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیسز بہت مختلف نوعیت کے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ ایک سال ہونے کو ہے، ان کیسز میں کوئی کام نہیں ہوا، آپ کی تفتیش کی فائل ہم نے دیکھی ہے ہمیں پتا ہے کہ پولیس کتنی کوشش کررہی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کے تفتیشی افسران نے اس وقت گرفتاری کیوں نہیں ڈالی، جب ملزم جیل میں تھا، جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ مقدمات میں نامزد کر کے بھول جاتے ہیں، سب کچھ ایسے ہی چل رہا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ فواد چوہدری کب کب گرفتار ہوئے، جس پر وکیل احسن بھون کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری 2 بار گرفتار ہوچکے ہیں، پہلی مرتبہ ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، دوسری مرتبہ نومبر 2023 میں گرفتار کیا گیا۔

وکیل احسن بھون نے عدالت کو بتایا کہ دوران گرفتار مختلف مقدمات میں 41 روز کا جسمانی ریمانڈ بھی ہوا، عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ کے تفتیشی افسران کا رویہ بہت افسوسناک ہے، پہلی بار سن رہے ہیں کہ تفتیشی اپنی مرضی سے وقت کا تعین کر کہ ہاتھ ڈالتے ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ایک ہی دن میں 6، 6 ایف آئی آر ہو رہی ہے یہ کیا طریقہ کار ہے ، جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ مائی لارڈ آپ میری بات سنیں ہم نے مختلف جے آئی ٹیز بنائیں ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب صاحب آپ یہ باتیں اس بینچ کے سامنے مت کریں، آپ ہمیں تفصیلی جواب دیں کہ ملزم آپ کے پاس جیل میں تھا تو پھر کیوں تفتیش نہیں کی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ آپ کل تک جواب لے کر آجائیں، جس پرآئی جی پنجاب نے کہا کہ میری ٹیم آجائے گی، میں نے کل کچے کے علاقے میں جانا ہے، جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ کچے کے علاقے میں بہت جاتے ہیں، یہاں جواب جمع کرائیں۔

جسٹس عالیہ نیلم کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی تفتیشی ٹیم نہیں ہے، جو 10 روز کا وقت دے دے گی۔

بعد ازاں، عدالت نے سماعت 16 اپریل بروز منگل تک ملتوی کردی۔

فواد چوہدری پر پنجاب میں 40 مقدمات درج

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آ گئیں، عدالت میں جمع پولیس رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری پر پنجاب میں مجموعی طور پر 40 مقدمات درج ہیں۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں فواد چوہدری پر 15 مقدمات درج ہیں جبکہ ملتان میں 5، روالپنڈی میں 11، اٹک میں 2، جہلم میں 2 اور فیصل آباد میں 5 مقدمات درج ہیں۔

پولیس رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کو اٹک میں درج مقدمے میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف فیصل آباد اور جہلم میں بھی ایک ایک مقدمہ خارج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آج تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

میٹرک امتحانات کے فارمیٹ میں تبدیلی، اسلامیات، مطالعہ کے نمبر بڑھ گئے

21 جنوری, 2025

جہلم: رمضان میں قیمتوں پر موثر کنٹرول کیلئے انتظامیہ، تاجر اور میڈیا کو ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا، میر رضا اوزگن

14 فروری, 2026

دینہ میں صفائی کے نظام کا جائزہ لینے کیلئے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا کنٹرول روم اور ڈمپ سائٹ کا دورہ

14 جولائی, 2026

پنڈدادنخان میں اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے جا گری، 2 افراد شدید زخمی

25 جولائی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں