Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان اور سویڈن کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، سیدہ وردہ بی بی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان اور سویڈن کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، سیدہ وردہ بی بی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اسٹاک ہوم: گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سکندر اشفاق زیدی اور نائب صدر سیٹھ معصوم قمر جو تین روزہ دورہ پر سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے سویڈن میں مقیم پاکستان اور سویڈش درآمدگان تاجروں، سرمایہ کاروں اور سرکاری حکام سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں ۔

سکندر اشفاق زیدی اور سیٹھ معصوم قمر نے ا سٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانہ میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی اور ٹریڈ کونسلر احسن ریاض چوہدری کی دعوت پر سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم کا دورہ کیا اور تفصیلی ملاقات کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن ‎ سیدہ وردہ بی بی نے بات کرتے ہوئے وفد کو سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم آمد پر خوش آمدید کہا اور سویڈن پاکستان کے مابین تعلقات پر روشنی ڈالی۔ سویڈن پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جب کہ سویڈن اور پاکستان کے درمیان دیرینہ سفارتی، تجارتی و معاشی تعلقات ہیں ۔

انہوں نے پاکستان اور سویڈن کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ بہت سے شعبہ جات میں دونوں ممالک مل کر کام کر ر ہے ہیں اور تاجر برادری امپورٹ ایکسپورٹ میں خصوصی کام ہورہا ہے۔ سویڈن اور پاکستان کے درمیان تعلقات مستقبل کے حوالے سے ہیں کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز جیسے پائیدار ترقی اورموسمیاتی تبدیلی سمیت جمہوریت اور انسانی حقوق جیسی بنیادی اقدار سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

ٹریڈ کونسلر احسن ریاض چوہدری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی، پائیدار ٹیکنالوجی، ویسٹ مینجمنٹ، انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی اورر تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون میں مزید اضافے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 30 سے زائد سویڈش کمپنیاں اس وقت پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں ‎۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی کسی خدمات کیلئے اپنی پاکستانی کمیونٹی کے لیے حاضر ہیں۔

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سکندر اشفاق زیدی اور نائب صدر سیٹھ معصوم قمر نے سیدہ وردہ بی بی ڈپٹی ہیڈ آف مشن اور احسن ریاض چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں موجود تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔

صدر سکندر اشفاق زیدی اور نائب صدر سیٹھ معصوم قمرنے کہا کہ پاکستان میں سویڈن کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں دونوں ممالک کا تجارتی حجم کاروباری وفود کے تبادلے اور تجارتی و صنعتی نمائشوں کے انعقاد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سویڈن کے لئے سوئیٹرز، ٹیکسٹائل، گارمنٹس، جینز، ہوم ٹیکسٹائل فٹ ویئر، فارما سوٹیکل، اسٹیپل فائبرزاور اسپورٹس کا سامان بھیجا جاسکتاہے جبکہ سویڈن سے پاکستان کے لئے مشینری، بوائلرز، میکینکل، کنسٹرکشن مشینری، سرامکس، کیمیکل، دفاعی آلات کے ساتھ ساتھ اورگینک کیمیکل، ادویات اور جانوروں کی نگہداشت کی اشیاءبھیجی جا سکتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سویڈن کو یورپی یونین میں ایک اہم ملک تصور کرتا ہے انہوں نے اپنے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ہوئے کہا کہ رواں ماہ میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک ہفتہ بزنس اپرچونٹی کانفرنس کا انعقاد کروایا جس کے بعد انہوں نے ناروے، اسپین، فرانس، بیلجیم کا دورہ کیا اور پاکستانی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے ان ملکوں کے درآمد کنندگان سے تبادلہ خیا ل کیا ۔

انہوں نے سویڈن کے دورے کو بھی نہایت کامیاب قرار دیا، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی موجودہ دوطرفہ تجارت ان کی اصل صلاحیت سے بہت کم ہے جبکہ اس کو بہتر کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

اس ملاقات کے موقع پر سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں معروف کاروباری اور سیاسی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ ،کاروباری شخصیت راجہ بلال مصطفی،کاروباری شخصیت عرفان نیاز چوہدری ، کارباری شخصیت حسن خالد جٹ و دیگر بھی مدعو تھے جنہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کے سویڈن دورہ کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے پاکستان میں سویڈش سفارتخانہ میں امیگریشن سروس کی معطلی بارے بات کی اور سویڈن اور پاکستان کے دوطرفہ مذاکرات اور باہمی فائدہ مند روابط اور تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
61%
1 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
33 °C
بدھ
31 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برطانیہ جانے والی پاکستانی لڑکی آٹھ سال سے بے ہوش لیکن وجہ کیا بنی؟ انتہائی تکلیف دہ خبر

21 اکتوبر, 2023

بھارت جموں کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہا ہے، مشعال ملک

2 دسمبر, 2023

9مئی کو جناح ہاؤس نہیں پاکستان پر حملہ ہوا، امانت حسین مہر

1 نومبر, 2023

نمیرہ سلیم خلا کا سیاحتی سفر کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

7 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں