الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد 15 جون بروز اتوار کو کو بہک بازار انگوری میں واقع حفیظ کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔
یہ میڈیکل کیمپ کا دورانیہ صبح 10:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک رہا، جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین مریضوں نے شرکت کی۔
الفلاح فاؤنڈیشن روحانی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور وہ اپنی تمام فلاحی سرگرمیاں شیخ سلسلہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی انجام دے رہی ہے۔ کیمپ میں چائلڈ اسپیشلسٹ، اسکن اسپیشلسٹ اور آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ماہر ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
مزید برآں بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کے مفت ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ کیمپ کا مقصد نہ صرف نادار افراد کی مدد کرنا تھا بلکہ سفید پوش طبقے کو بھی وقار کے ساتھ علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔
الفلاح فاؤنڈیشن ملک بھر میں بلا امتیاز رنگ، نسل، مذہب و سیاست انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس فلاحی ادارے کی بنیاد عظیم روحانی رہنما حضرت امیر محمد اکرم اعوانؒ نے رکھی اور اب یہ خدمت کا سفر ان کے فرزند و جانشین امیر عبدالقدیر اعوان کی قیادت میں جاری ہے۔
مریضوں اور ان کے لواحقین نے الفلاح فاؤنڈیشن کے اس قابل قدر اقدام کو سراہا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی ملک بھر میں اسی جذبے کے تحت مزید فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام الناس کو بنیادی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔


