Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم شہر میں عید الاضحیٰ کے تینوں ایام مہنگائی کا طوفان برپا رہا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم شہر میں عید الاضحیٰ کے تینوں ایام مہنگائی کا طوفان برپا رہا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
20 جون, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر میں عید الاضحیٰ کے تینوں ایام مہنگائی کا طوفان برپا رہا، دکاندار چھریاں ٹوکے تیز کر کے خریداروں کی جیبوں کا صفایا کرتے رہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے مہنگائی کو روکنے کے لئے مقرر کردہ درجنوں کی تعداد میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے کمروں میں لطف اندوز ہوتے رہے، شہری مصنوعی مہنگائی کے ہاتھوں قربانی کا بکرا بنتے رہے ۔

شہریوں نے عید قربان کے موقع پر شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی کے آنے والے طوفان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دکانداروں نے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عید کے موقع پر عید کے پکوانوں میں استعمال ہونے والی سبزیوں پیاز، ادرک، ٹماٹر، ہری مرچوں، دھنیا، پودینہ، سبز مصالحہ جات کی پرچون سطح پر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے لوٹ مار کی انتہا کر دی۔

ایک کلو پیاز کا سرکاری نرخ 105 روپے کی بجائے 200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہا ، ایک کلو ٹماٹر کے سرکاری نرخ 80 روپے کی بجائے اڑھائی سو روپے ،لہسن دیسی 280 کی بجائے 400 روپے ، لہسن چائنہ 430 کی بجائے 600 روپے ، سبز مرچ فارمی 95 روپے کی بجائے 200روپے، لیموں 540 کی بجائے 800 روپے ، ادرک چائنہ 640 روپے کی بجائے 800روپے، ادرک تھائی لینڈ 640 کی بجائے 800 روپے میں فروخت کی گئی ۔

اسی طرح مصالحہ جات مقررہ قیمتوں سے 50 فیصد اضافی نرخوں پر فروخت کئے جاتے رہے۔ پھلوں میں سیب ، کیلا، خربوہ ، تربوز، آڑو ، خوبانی کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کرکے فروخت کیا جاتا رہا ۔

بے بس عوام نے سبزیوں، پھلوں اور مصالحہ جات کی گراں فروشی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اخبار نویسوں سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب اور ضلعی انتظامیہ رواں سال مہنگائی کو ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے جو کہ ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گراں فروشوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، ضلعی انتظامیہ نے اپنی توجہ صفائی ستھرائی پر مرکوز کئے رکھی جبکہ مہنگائی کا طوفاں برپا کرنے والے دکانداروں نے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
broken clouds
22° _ 22°
63%
1 km/h
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
30 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم، خریداری کیلئے آنے والےشہریوں کا گزرنا محال

27 دسمبر, 2023

این ایچ اے کی عدم دلچسپی، جہلم میں جی ٹی روڈ گڑھوں میں تبدیل ہونے لگی

18 دسمبر, 2023

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کے میٹرک کے امتحانی مراکز کے دورے

3 اپریل, 2024

بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

7 جون, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں