جہلم: چوہدری راشد محمود نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور سرکاری ملازمین کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
صدر پنجاب ٹیچر یونین جہلم چوہدری راشد محمود نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کرے اور 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں کم از کم 25 فیصد اضافہ اور ڈسپیئرٹی الاؤنس یکم جولائی سے نافذ کیا جائے۔
چوہدری راشد محمود کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ختم کی گئی مراعات جیسے لیو انکیشمنٹ، پنشن اور گریجویٹی کو مکمل طور پر بحال کیا جائے تاکہ ملازمین کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آ سکے۔
انہوں نے کنوینس الاؤنس میں بھی نمایاں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے کم از کم 500 فیصد تک بڑھایا جائے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ موجودہ معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


