Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: معاشرے کی اصلاح کے لیے نیت کا اخلاص اور حق پر استقامت ناگزیر ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

معاشرے کی اصلاح کے لیے نیت کا اخلاص اور حق پر استقامت ناگزیر ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ معاشرے میں غلطیوں اور برائیوں میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ اس کے نتیجے میں اجتماعی زندگی مشکلات اور بے سکونی کا شکار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح گندگی کے ڈھیر سے تعفن اور بدبو پھیلتی ہے، اسی طرح اخلاقی برائیاں بھی معاشرے کو آلودہ کر دیتی ہیں، اس لیے ہر فرد کو اپنے قول و فعل اور نیت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

جمعۃ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا کہ انسان کو اپنی عملی زندگی کا مسلسل جائزہ لیتے رہنا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ اس کے اعمال کے پیچھے نیت کیا ہے۔ کیا وہ صرف اپنی خواہشات کی تسکین کے لیے کام کر رہا ہے یا اس کی کوششوں کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلوص اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور موجودہ حالات میں صفائے قلب کی اشد ضرورت ہے تاکہ انسان کے اعمال، خیالات اور نیت ہر لحاظ سے درست ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں مختلف حالات آتے رہتے ہیں، کبھی اپنے بیگانے ہو جاتے ہیں اور کبھی اجنبی اپنے محسوس ہونے لگتے ہیں، خوشیاں غم میں اور تکلیفیں مسکراہٹ میں بدل جاتی ہیں، لیکن ایسے تمام حالات میں حق کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ انسان کو اپنے تعلقات صرف دنیاوی مفادات یا امیدوں کی بنیاد پر قائم نہیں کرنے چاہییں بلکہ اپنی تمام امیدوں کا مرکز اللہ تعالیٰ کی ذات کو بنانا چاہیے۔ جب بندے کا تعلق اپنے رب سے مضبوط ہو جاتا ہے تو وہ ہر معاملے میں سنتِ نبوی ﷺ پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور زندگی کے ہر پہلو میں یہ جاننے کی خواہش رکھتا ہے کہ اس بارے میں رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کیا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ بندے کو ایسی کیفیت عطا فرمائے کہ اسے یقین ہو جائے کہ کائنات میں ہر اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے دستِ قدرت میں ہے۔ خواہشات عارضی ہوتی ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔ انہوں نے حدیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا تھا کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جب لوگ آپ ﷺ کو دیکھے بغیر بھی آپ ﷺ سے بے پناہ محبت کریں گے اور آپ ﷺ پر اپنی جانیں نچھاور کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس عظیم نسبت اور محبتِ رسول ﷺ کی حقیقت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

خطاب کے اختتام پر امیر عبدالقدیر اعوان نے پاکستان کی سلامتی، استحکام، بقا، امتِ مسلمہ کی فلاح اور عالمِ اسلام میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا بھی کرائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
broken clouds
22° _ 22°
63%
1 km/h
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
30 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دین اسلام موجودہ جدت کے دور میں بھی ہماری زندگیاں اعتدال پر لے آتا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

17 نومبر, 2023

سوہاوہ میں پینی اپیل کے زیر انتظام "اپنا گھر” میں گرینڈ افطار کا انعقاد

30 مارچ, 2025

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر کا بیوٹیفیکیشن اسکیم کے ترقیاتی کاموں کا دورہ، معیار اور رفتار کا جائزہ لیا

10 جون, 2026

سوہاوہ میں 57 سالہ شخص منی ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق

27 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں