جہلم: ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعظم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ تین بکریاں برآمد کر لی گئیں جبکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جسے ممکن بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔


