Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بس آ گئی تے ہو گئی!
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بس آ گئی تے ہو گئی!

محمد امجد بٹ
محمد امجد بٹ
9 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پنجاب کی سیاست میں کبھی کبھی ایک منصوبہ ایسا آتا ہے جو صرف آغاز نہیں ہوتا، ایک پیغام ہوتا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں الیکٹرو بس سروس کا افتتاح بھی ایسا ہی پیغام ہے۔

صاف، جدید، ماحول دوست، اور عوامی کہیں دھواں نہیں، کہیں شور نہیں؛ بس ایک احساس کہ تبدیلی اب فائلوں میں نہیں، سڑکوں پر اتر آئی ہے۔جہلم کے لوگ، جو برسوں سے ترقی کے انتظار میں تھے، آج خوش ہیں۔

ایک مسافر ہنستے ہوئے کہہ رہا تھا: “پہلاں سفر عذاب سی، ہُن لگدا اے جہلم وی لاہور بن ریا اے!”۔ یہ صرف ایک بس سروس نہیں، پنجاب کی عوامی سوچ کی جیت ہے۔جہاں پہلے سیاست کے نام پر وعدے بیچے جاتے تھے، وہاں اب کام دکھایا جا رہا ہے۔

جہلم کے اسٹینڈ پر جب پہلی الیکٹرو بس پہنچی تو مخالفین کے بیانات کی رفتار وہیں رک گئی۔ لوک آکھدے نیں، “بس آ گئی تے اوہناں دی بس ہو گئی!”۔ پنجاب کی سیاست کا مزاج کچھ ایسا ہے کہ عوام کو نعرے نہیں، نتیجے چاہیے اور مریم نواز نے اسی نکتے کو سمجھ لیا ہے۔

لاہور سے لے کر ملتان، راولپنڈی سے جہلم تک ترقیاتی منصوبوں کا ایک تسلسل چل رہا ہے۔ صاف پانی، صحت کی سہولتیں، تعلیم کے مواقع، اور اب جدید ٹرانسپورٹ یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت صرف دعوے نہیں کر رہی، ڈلیور کر رہی ہے۔ جہلم کے لوگوں کے لیے یہ بسیں کسی عید کے تحفے سے کم نہیں۔

ایک بزرگ کہتا ملا کہ “پتر، کرایہ وی گھٹ، ٹائم وی بچ گیا، تے دھواں وی مک گیا۔ ایہو جہی تبدیلی ہوندی اے!”۔ ادھر سیاسی مخالفین کے بیانات کا حال کچھ یوں ہے جیسے پرانے ماڈل کی وین جو چلتی کم اور شور زیادہ کرتی ہے؛ کوئی کہہ رہا ہے منصوبہ وقتی ہے، کوئی اسے دکھاوا گردان رہا، لیکن عوام کہہ رہی ہےکہ “او بھائی، کم کر کے دکھاؤ، زبان نہ چلاؤ!”

پنجاب میں یہ بسیں صرف عوام کو سہولت نہیں دے رہیں، بلکہ سیاست کو نئی راہ دکھا رہی ہیں۔وہ راہ جہاں ترقی کا معیار جلسوں کے ہجوم سے نہیں بلکہ عوام کی آسانی سے ناپا جائے گا۔مریم نواز کا یہ قدم صاف بتا رہا ہے کہ ترقی اب مرکز یا کسی خاص شہر تک محدود نہیں رہے گی۔اب چھوٹے اضلاع بھی وہی سہولتیں پائیں گے جو بڑے شہروں کا خاصہ سمجھی جاتی تھیں۔

یہی اصل “نیا پنجاب” ہے، جہاں ترقی کسی پارٹی کی جاگیر نہیں بلکہ عوام کا حق بن چکی ہے۔ مخالفین کو شاید یہ بات ہضم نہیں ہو رہی، اس لیے کبھی کبھی ان کی زبان سے بھی پنجابی نکل جاتی ہے: “ایہہ کی ہو گیا؟ ساڈی واری تے کچھ وی نئیں چلیا!”۔ آخر میں صرف اتنا کہنا کافی ہے کہ یہ “بس” صرف ایک منصوبہ نہیں۔

یہ سیاسی پیغام ہے کہ جو عوام کے لیے کچھ کرے گا اسکی "بس ” چلے گی اور جو کچھ نہیں کرے گا اس کی "بس” ہو جائے گی اور اب تو بس آ گئی، اور واقعی بس ہو گئی!

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان کے سپیشل ہیروز، آپ ہمارےلیے ایک قابل تقلید مثال ہیں

3 دسمبر, 2024

خواتین کی ہراسمنٹ، ذمہ دار سوسائٹی؟

8 نومبر, 2024

ولادت باسعادت اور بعثت رحمت عالم ﷺ

2 مارچ, 2025

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے نام کھلا خط

11 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں