جہلم: ملکی ترقی اور خوشحالی میں کرسچن کمیونٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے، ہر پاکستانی کو رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یہ بات چرچ پاسٹرز کے ساتھ تعارفی اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں کرسچن کمیونٹی کے تمام مسائل حل کریں گے، ہمارے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے پاسٹرز سے ضلع جہلم میں مقیم کرسچن کمیونٹی کی تعداد، مسائل، چرچز کی صورتحال بارے تفصیلات معلوم کیں۔
پاسٹرز نے ڈپٹی کمشنر کو جہلم تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرسچن کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔
محمد میثم عباس نے کہا کہ آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر وقت تیار ہے۔ تمام مذاہب کے پیروکاروں کو ان کے عقائد کے مطابق مذہبی آزادی حاصل ہے۔


